گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Death Circle Imran Series by Mazhar Kaleem ibnetalib Green Series


 Death Circle Imran Series by Mazhar Kaleem ibnetalib Green Series

Review and intro of novel by Ibn e Talib

ڈیتھ سرکل

مصنف : مظہر کلیم ایم اے

تعارف /تبصرہ : ابنِ طالب

ایسا کیس جس کی بھنک بھی عمران کو نہیں لگتی کیونکہ صدرِمملکت یہ کیس سر عبدالرحمن کو بھیج دیتے ہیں اور ساتھ ہی طنزیہ انداز میں بتا بھی دیتے ہیں کہ اگر کیس حل نہ ہوا تو کیا اثرات ہو سکتے ہیں۔ شومئی قسمت، کیس سوپر فیاض کو مل جاتا ہے اور ساتھ ہی پابند کر دیا جاتا ہے کہ عمران سے مدد نہیں لینی۔ سوپر فیاض اپنی مدد کے آپ کے تحت ایک غیر ملکی گروپ  کی رہائش پر ریڈ کرتا ہے اور اس کی کارکردگی کی وجہ سے سر سلطان اور سر عبدالرحمن کو مافیاں مانگنی پڑتی ہیں۔

کیس سے غیر متعلق ہونے کے باوجود عمران پر قاتلانہ حملے ، جولیا پر حملہ   ــــیہاں تک کہ وہ دشمن کی گولی  چکھ لیتا ہے۔

پروفیسر گھوش   کی  کامیاب کوشش  اور فیاض کا اس کے جال میں پھنس جانا۔

ایک اچھوتے طریقہ واردات پر مبنی کہانی جس میں مجرم ایک نئے مقصد کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور ان کا پہلا نشانہ چار لڑکیاں بنتی ہیں۔

شہلا نامی لڑکی  جس نے عمران کو کانوں سے پکڑ لیا اور اس کی درگت بنوانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔

ایم زیڈ نامی دوا جس کا عجیب مگر بہت ہی خطرناک اثر ہوتا تھا جس کے زیر اثر لڑکیاں اپنے گھر والوں کے لئے مصیبت بن گئیں۔

غیرملکی انجینئر جو  کہ مجرم کا دوست تھا ، آخر کار دوست کے ہاتھوں ہی مارا گیا ، کیوں؟

فیاض کو ننگا دوڑانے کی عمران کی بھرپور کوشش جس پر ایک  ویٹر نے پانی پھیر دیا۔

عمران جس نے فیاض کی مدد کرتے ہوئے اسے لاشیں بیچنی شروع کر دیں، آخری لاش کی قیمت کیا ہو گی؟


ناول ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے 

کلک کیجئے

 دیگر تبصرے

ٹاپ راک

پرنس کاچان

سپر ایجنٹ صفدر

Post a Comment

0 Comments