گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Ibn e Talib Writer Green Series spy fiction urud novels pdf


 Ibn e Talib Writer Green Series spy fiction Urdu novels pdf

Writer of Green Series

قاسم علی شاہ ، قلمی نام ابنِ طالب ایک اردو جاسوسی ناول نگار ہیں۔ انہوں نے اردو جاسوسی  دنیا میں ایک نئی طبع زاد سیریز "گرین سیریز" شروع کی اور نومبر 2018 میں اپنا پہلا ناول (آن لائن) ناسور شائع کیا۔ اپنے ناولوں کی اشاعت میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد، انہوں نے خود سے گرین سیریز شائع کرنے کی تکنیک اپنانے کا فیصلہ کیا اور  اس طریقہ کار کے تحت اب تک 14 ناول کتابی شکل میں چھپ چکے ہیں۔

قاسم علی شاہ (ابن طالب) 1990 میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام طالب حسین شاہ ہے۔ ان کا تعلق شہر منڈی بہاؤالدین (پنجاب، پاکستان) سے ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف گجرات (پنجاب، پاکستان) سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری مکمل کی ہے۔ وہ اپنی گرین سیریز کے لیے جانے جاتے ہیں، ایک نئی جاسوسی سیریز جس میں کے اہم کردار، ساحر، سپارک اور ان کی ٹیم ہے۔ انہوں نے ابھی تک کل 18 ناول لکھے ہیں اور 19واں ناول  زیر طبع ہے۔

14 ناول کتابی شکل میں پبلش ہو چکے ہیں  جن میں شامل ہیں:

 ناسور، مافیا، لٹل گینگسٹرز (جلد اول)

پراسرارلاشیں، آخری وار،پلیگ، پرنس ڈمب(جلد دوئم)

فیمن

ریڈ وولف

پیراسائیٹس، مسٹربی 

خونی جال،ہیرو

شکاری

Post a Comment

3 Comments

  1. ما شاء اللہ سب سے پہلا تو نہیں کہ سکتا لیکن شروعات کا قاری ضرور ہوں الحمد للہ

    ReplyDelete
  2. ماشاء الله
    محترم قاسم بھائی کا تعارف اور "میری کہانی" کے چاروں حصے پڑھے ، بہت ہی شاندار
    الله پاک مزید ہمت و قوت عطا فرمائے ، آمین
    ( اور ہاں کافی مدت بعد اپنا تبصرہ پڑھ کے بھی بہت مزا آیا ،،، شکریہ سر )

    ReplyDelete