گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Mafia Green Series by ibnetalib urdu Jasoosi novles


Download

MAFIA BY Ibnetalib 

GREEN SERIES NOVEL NO 2 

urdu Jasoosi novles

مافیا

تبصرہ/تعارف

یہاں "مسٹر بی" پر تبصروں کی برسات ہو رہی ہے اور میں مافیا پر بات کر نے کیلئے آگیا ہوں۔ اس "گستاخی" کے لیے بندہ ناچیز معذرت خواہ ہے۔

یوں تو مافیا تقریباً ایک ماہ پہلے ہی پڑھ چکا تھا مگر کچھ پریشانیوں اور مصروفیات میں بری طرح ذہنی طور پر الجھا ہوا تھا جن کی وجہ سے ناول بھی کئی نشستوں میں پڑھا مگر کوئی سمجھ نہیں آئی کہ میں نے کیا پڑھا۔اب ایک بار پھر پر سکون ہو کر مافیا پڑھا اور بے اختیار ایک ایک لفظ پر مصنف کو داد دیتا چلا گیا۔

گزشتہ مشن کی تکمیل پر ساحر نے جبران کے ساتھ بیرون ملک تفریح کا جو پروگرام بنایا تھا جبران کے ساتھ ساتھ میں بھی یہی سمجھتا رہا کہ واقعی تفریح کے لیے گئے ہیں مگر تفریح کا لفظ شاید ساحر کی ڈکشنری میں شامل ہی نہیں ہے۔

حسبِ سابق اس بار بھی ساحر اپنے مخصوص انداز میں نظر آیا اس کا مزاح بھی سنجیدگی کے لبادے میں لپٹا ہوتا ہے اور مزاح مزاح میں ہی مقابل کی بینڈ بجا ڈالتا ہے اس بات سے ایک انڈین مووی کا ڈائیلاگ یاد آیا اجازت ہو تو پیش کروں؟؟؟

وہ کہتا ہے کہ: " غصہ تھوک دو اور ہنستے ہنستے دشمن کو پھونک دو"

پورے ناول میں ساحر ہی چھایا رہا،اور شدید زخمی حالت میں بھی حرکت میں رہا۔ کبیر اور جبران بھی اچھے ساتھی ہیں مگر ساحر کے بغیر ادھورے ہیں انتہائی خطرناک سچویشن میں بھی ساحر مذاق کرنے سے باز نہیں آتا۔ ساحر کی شخصیت کے بارے نوید انجم صاحب نے بہت زبردست مضمون لکھا تھا مگر اصل مزہ ناول پڑھ کر ساحر کو سمجھنے میں آ رہا ہے۔

ان تینوں کے ساتھ ساتھ ایک اور پراسرارشخصیت بھی سامنے آئی جو ان کو مانیٹر کرتی رہی وہ صاحب جو ناسور میں کرنل وجاہت کے ڈرائیور کے روپ نظر آئے تھے۔ ان کے بارے میں فی الحال کوئی بھی اندازہ قائم نہیں کر سکا ساحر کی طرح میں بھی بس سوچ ہی رہا ہوں

بگ باس کے خاتمے کے بعد جبران اور کبیر نے آئندہ کام کرنے سے بھی انکار کردیا (جو کہ مجھے اچھا نہیں لگا) مگراس وجہ بھی ساحر ہے کہ اس سے وہ بےحد محبّت کرتے ہیں اور اس مشن میں ساحر بار بار زخمی ہوتا رہا جس کی وجہ سے دونوں نے یہ بات کی ورنہ حقیقت تو اس کے برعکس ہی ہے۔۔

مافیا ایک بہترین ناول رہا جس میں ساحر کی شخصیت کو مزید سمجھنے کا موقع ملا، اس کے ساتھ ساتھ گرین سروس کی ٹیم بننے کا راستہ بھی ہموار ہو رہا ہے شاید کے تیسرے چوتھے ناول میں اس کی تفصیلات بھی مل جائیں

تب تک کے لیے خدا حافظ۔۔۔

 

Post a Comment

0 Comments