گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Julia Fight Group Imran Series By Mazhar Kaleem MA Green Series by ibn e talib

 

Julia Fight Group Imran Series By Mazhar Kaleem MA Green Series by ibn e talib

Review and intro of novel by Ibn e Talib

جولیا فائٹ گروپ

مصنف : مظہر کلیم ایم اے

تعارف /تبصرہ : ابنِ طالب

جولیا نے سیکرٹ سروس چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا  اور ذہنی طور پر ایکسٹو  کی طرف سے دی گئی موت کی سزا کے لئے تیار ہو بیٹھی ، ستم یہ کہ  ایکسٹو نے صفدر کو اس کے فلیٹ پر بھیج دیا اور صفدر عین اس وقت پہنچا جب جولیا عمران پر" حملہ" کر چکی تھی۔

عمران کی دوست ملک کے سیکرٹ سروس چیف سے اپنے والد کے سامنے ملاقات ، چیف نے عقیدت سے عمران کے ہاتھ چومنے کے ساتھ جب اس کی تعریفیں شروع کر دیں تو سر عبدالرحمن کی حالت دیکھنے والی  ـــــــــــــ  سیکرٹ سروس چیف ہونے کے باوجود وہ اپنے ملک میں پھیلے راؤنڈ ہیڈ نامی زہر کےسامنے بے بس تھا کیونکہ راؤنڈ ہیڈ کو سیاسی پشت پناہی حاصل تھی۔

دوست ملک  کے وزیر اعظم  کا راؤنڈ ہیڈ کے سربراہ سے براہ راست تعلق جس وجہ سے وہ شہر میں دندناتے پھرتے تھے۔ راؤنڈ ہیڈز نے محض اس وجہ سے ایک کلب تباہ کر دیا اور اس کی مالکہ کو چھلنی کر کے اس کی لاش سڑکوں پر گھسیٹتے رہے کہ مالکہ نے کلب خریدنے سے پہلے راؤنڈ ہیڈ سے اجازت کیوں نہیں لی۔

"شٹ اپ یو ماسٹر" ــــــــــــــــ  جوانا کا عمران پر برسنا۔

جولیا فائٹ گروپ کی راؤنڈ ہیڈ کلب میں انٹری اور گولیوں کی برسات ـــــــــــــ جولیا فائٹ گروپ جو غیر سرکاری طور پر دوست ملک پہنچا تھا  ــــــــــــــــکیا وجہ بنی کہ ایکسٹو نے غنڈوں سے لڑنے کے لئے اس گروپ کو نجی طور پر سفر کی اجازت دی۔

راؤنڈ ہیڈز جنہوں نے جولیا فائٹ گروپ کے کس بل نکال دیئے۔

آقا جمشید ــــــــــــ دشمن کردار جس  کی ذہانت ، طاقت، لڑائی اور برداشت نے عمران کو تعریفی انداز میں سوچنے پر مجبور کر دیا۔

بھاگم بھاگ پر مشتمل ایکشن سے بھرپور ناول ، آج کی فلموں (مثلاََ ایکسٹریکشن 1،2)  میں اسی طرح کی کارروائی دیکھ کر آپ مصنف کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔


 ناول حاصل کرنے کے لئے

کلک کیجئے


 عمران سیریز پر دیگر تبصرے پڑھنے کے لئے

کلک کیجئے









Post a Comment

0 Comments