Super Agent Safdar Imran Series By Mazhar Kaleem MA

Review and intro of novel by Ibn e Talib

سپر ایجنٹ صفدر

مصنف : مظہر کلیم ایم اے

تعارف /تبصرہ : ابنِ طالب

پاکیشیا کی ایسی تحقیق جس کی بنیاد پر دفاعی نظام کا ایک اچھوتا منصوبہ سامنے آیا جو مکمل طور پر قابلِ عمل تھا۔ ایسی صورتحال جس میں عمران وغیرہ کو یہ منصوبہ بنانا پڑا کہ اپنا منصوبہ خود ہی چوری کر کے یہ ظاہر کیا جائے کہ بیرونی ایجنٹ فارمولا لے اڑے ا ور پس پردہ   اس پر سکون سے کام جاری رکھا جائے۔ اس منصوبے پر عمل کرنے کے لئے صفدر کو بطور مجرم سامنے لانے کا فیصلہ ہوا اور اس کی تیاری شروع ہوئی ہی تھی کہ ــــــفارمولا حقیقتاََ چوری ہو گیا۔

عمران کا وہ منصوبہ جو دھوکہ دینے کے لئے ترتیب دیا گیا، مجرموں نے تیزی سے اسے سچ ثابت کر دیا اور ایکسٹو نے وہ فارمولا واپس لینے کی ٹھان لی لیکن اس مشن پر صرف صفدر کو بھیجا گیاـــــیعنی صفدر کو ایجنٹ سے سپر ایجنٹ بنانے کا کام شروع ہو گیا۔

کرنل ٹاڈ ، ایسا ایجنٹ جس کی تعریف کرنے پر عمران بھی مجبور تھا۔ کرنل ٹاڈ کے شناختی کارڈ کے حصول کی کوشش  ـــسیکرٹ سروس کا نہایت ہی شاندار  ٹیم ورک

صحرا میں بنایا گیا خفیہ تحقیقی اڈہ جہاں اس فارمولے کو لے جایا گیا تھا اور جہاں ہر وقت طوفانی ہواؤں کا پہرہ رہتا تھا۔ ایک طرف صفدر تو دوسری طرف عمران ٹیم سمیت اور تیسری طرف انہیں روکنے کے لئے ایجنٹس۔

شاندار تحریر جو آپ کو ایڈونچر، سسپنس، ایکشن کی کمی محسوس نہ ہونے دے گی اور سب سے بڑھ کر صفدر کی شاندار کارکردگی ــــ انتہائی زخمی حالت میں اس کا مشن مکمل کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا  ـــعمران سے پہلے طوفان کا پہرہ توڑتے ہوئے اس خفیہ تحقیقی اڈے میں داخل ہونا یہ سبھی اس کی کارکردگی کا مظاہرہ ہیں۔