Prince Kachaan Imran Series by Mazhar Kaleem urdu jasoosi adab greenseries

Review and intro of novel by Ibn e Talib

پرنس  کاچان

مصنف : مظہر کلیم ایم اے

تعارف/تبصرہ: ابنِ طالب

عمران اور صالحہ کے درمیان نوک جھوک سے شرو ع ہونے والا یہ ایک شاندار ناول ہے۔ میں آٹھویں جماعت سے عمران سیریز پڑھ رہا ہوں لیکن حیرت ہے کہ یہ ناول پہلے نہیں پڑھا ہوا تھا۔  نام ہی ظاہر کرتا ہے کہ یہ کس پرنس کے بارے میں لکھا گیا ہے۔ اصل کہانی شروع ہوتی ہے جب  پرنس کاچان ،ایک نواب سے بدلہ لینے کی غرض سے اپنے سیکرٹری ڈم ڈم کے ساتھ اس کی حویلی میں جا پہنچتا ہے اور وہیں اس کی ٹکر پرنسز وائنا کے ساتھ ہوتی ہے۔

نواب صاحب کے خفیہ تہہ خانے سیکرٹری ڈم ڈم کےلیے دلچسپی کا باعث بنتے ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ نواب صاحب بھی اسے تہہ خانوں کی سیر کرا دیتے ہیںــــــــــ

نواب صاحب  جو ایک خفیہ تنظیم کے سربراہ تھے لیکن کسی کو خبر تک نہ تھی

نواب صاحب کے نوادرات کے ذخیرے سے چوری ہونے والا ایک مجسمہ جو نہ صرف پرنسز وائنا کے لئے دلچسپی کا باعث بنتا ہے بلکہ ڈم ڈم کی بھی اس پر نظر ہوتی  ہےــــاس کی کیا اہمیت تھی؟

قاتل مجسمہ جسے نہ تو ڈم ڈم لے سکا نہ ہی پرنسز وائنا بلکہ گھر کا بھیدی ہی لنکا ڈھا گیا اور پھر سبھی کی دوڑیں لگ گئیں۔

ایک اہم غیر ملکی شخصیت جو پاکیشیا سے مجسمے جمع کرنے نکلی تھی ، اس کی وجہ کیا تھی؟

پرنس کاچان اور ڈم ڈم جس کے پیچھے انٹیلی جنس ہاتھ دھو کر پڑی تھی اور قاتل مجسمے کی رسید پر پرنس کاچان کے دستخط تھے ــــ کیا اس ثبوت کے بعد پرنس کاچان پر اداروں  ہاتھ ڈال  سکے؟

ملک سے بھاگ چکے مجرموں کو واپس بلوا کر قانون کے مطابق پکڑنے کے لئے عمران کا شاندار اور سادہ منصوبہ جسے آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ریاست کاچان کا حیرت انگیز جھنڈاــــــــــــ

 سادہ اسلوب میں لکھی گئی تحریر جو ہلکی پھلکی ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی گی۔  مجسمے کی خاطر لگنے والی ریس، دماغی جنگ نہایت ہی شاندار ہے۔ یہ ناول پڑھ کر آپ بھی مظہر کلیم صاحب کی تحریر کو داد دیں گے ۔