گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Nasoor Green Series by ibnetalib urdu Jasoosi novles

 

Download

NASOOR BY IBNE TALIB

GREEN SERIES NO 1

ناسور

تبصرہ/تعارف

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

آپ کا پہلا ناول ناسور پڑھا سب سے پہلے تو مبارک باد قبول فرمائیں اس قدر عمدہ ناول کہ تعریف کے لیے الفاظ نہیں مل رہے۔ بہترین طرزِ بیاں، خوبصورت منظر نگاری اور حقیقت کے رنگ میں ڈوبی ہوئی بہت عمدہ تحریر پڑھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ ایک طویل عرصے بعد مظہر کلیم کے سحر سے نکل کر کسی اور کو پڑھنے کی ہمت کی اور بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی تحریر میں مظہر کلیم سر کا رنگ ایک منفرد انداز میں نظر آیا۔

ناسور بلاشبہ ایک زبردست ناول ہے اور ساحر کا کردار آپ کی بہترین تخلیق ہے ایک ایسے وقت میں جب جاسوسی ادب زوال پذیر ہے گرین سیریز جاسوسی ناولوں کے قارئین کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ثابت ہو گی۔

آپ کا یہ کام یوں بھی قابلِ تحسین ہے کہ آپ نے روایتی انداز سے ہٹ کر اپنے نئے کرداروں کے ساتھ "گرین سیریز" کا سلسلہ شروع کیا جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک مشکل اور جرات مندانہ اقدام تھا مگر اللّٰہ نے آپ کو اس مقصد میں کامیابی عطا فرمائی۔

عمران سیریز پر ابنِ صفی کے یوں تو بےشمار مصنفین نے لکھا مگر کامیابی صرف چند ایک کے حصے میں ہی آئی جن میں سرِ فہرست مظہر کلیم صاحب ہیں اس کے علاوہ ظہیر احمد اور صفدر شاہین وغیرہ نے بھی اچھا لکھا مگر مظہر کلیم عمران سیریز کو جس مقام پر لے گئے اب اس پر لکھنے کی گنجائش نہیں رہی نہ ہی اب کوئی ایسا لکھ سکے گا تو ایسے دور میں آپ کی یہ کوشش بہت بہترین ثابت ہو گی اللّٰہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔

دوسری ایک اہم بات یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ کے ناول کتابی شکل میں شائع ہونے چاہئیں اس کام کے لیے ادبی حلقوں کو کوششیں کرنی چاہئیں ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں اور میں چشمِ تصور میں ہی "گرین سیریز" کو آنے والے وقت میں ایک بلند مقام پر دیکھ رہا ہوں اسی طرح اس سلسلے کو جاری رکھیں انشاللہ مزید کامیابیاں آپ کی منتظر ہیں

گزشتہ شب تین بجے ناسور کی آخری قسط پڑھ کر ناول مکمل کیا تو طبیعت ہشاش بشاش ہو گئی اور نیند آنکھوں سے کوسوں دور چلی گئی (بالکل ایسی ہی کیفیت جو مظہر کلیم کو پڑھ کر ہوتی ہے) بہت دل چاہ رہا تھا کہ ناول کے بارے میں اپنے تاثرات شئیر کروں مگر موبائل کی بیٹری نے ساتھ نہ دیا

آخر میں اس دعا کے ساتھ اپنی بات کا اختتام کرتا ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کے قلم کو اسی طرح رواں دواں رکھے اور آپ کی تحریر میں مزید نکھار پیدا فرمائے آمین

والسلام

{ دعا گو: نعمان داؤد}

 

Post a Comment

0 Comments