گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Top Rock Imran Series By Mazhar Kaleem MA_GreenSeries_ibnetalib

 


Top Rock Imran Series By Mazhar Kaleem MA_GreenSeries_ibnetalib

Review and intro of novel by Ibn e Talib

ٹاپ راک

مصنف : مظہر کلیم ایم اے

تعارف /تبصرہ : ابنِ طالب

اکثر سننے اور پڑھنے میں آیا  ہے کہ دشمن عمران کے ملک میں آ کر کبھی کامیاب نہیں ہوا اور عمران ہی ہے جو اپنے ملک اور بیرون ملک کامیابیاں سمیٹتا نظر آتا ہے۔  یہ ناول اس الجھن کا بہترین جواب ہے۔ مظہر کلیم صاحب کے تمام ناول ہی شاندار ہیں لیکن ایسے ناول جو بلامبالغہ طور پر  ایک ریکارڈ کے طور پر جانے جاتے ہوں ان میں سے ایک ناول "ناقابلِ تسخیر مجرم" ہے۔ یہ ناول  بہت زیادہ پسند کیا گیا اور "ناقابلِ فراموش"  تحریر ثابت ہوا۔ اگر قارئین کے لئے یہ ناقابلِ فراموش ہے تو دشمن ملک اسے کیسے بھول سکتا تھا لہذا جوابی کارروائی کے طور پر "ٹاپ راک " سامنے آیا۔

دشمن نے "ناقابلِ تسخیر" مجرموں سے برابری کی بنیاد پر نہ صرف حساب بے باق کیا بلکہ قدم بہ قدم عمران سے آگے رہے ۔ تحریر کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ جہاں عمران اور اس کی ٹیم کے ہاتھ ڈوری کا سرا لگا نہیں کہ دشمن نے وہ ڈور ہی کاٹ دی اور عمران ٹیم سمیت  کٹی پتنگ کی طرح ڈولتا رہا۔ بلیک زیرو، ٹائیگر، صفدر، تنویر کی حسب ذائقہ حاضری  کہانی کو چار چاند لگا تی ہے وہیں دشمن کی تیز رفتاری، ملٹی ٹارگٹ ہٹنگ اور اس میں کامیابی کہانی کو نہایت دلچسپ بناتی ہے۔

ٹاپ راک دشمن تنظیم  جو کہ بدلہ لینے کی غرض سے حملہ آور ہوتی ہے ، پاکیشیا کے اہم پل، ڈیم، اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کے علاوہ اعلی عہدیدار کے قتل کے ساتھ ساتھ عمران کے قتل کی کوشش ـــــ

پاکیشیا میں زیر زمین تیل کے ذخائر سے آج تک تیل کیوں نہیں نکالا جا سکا، اس کا بھی ایک رخ پیش کیا گیاـــــ ا

وہ ممالک جو پاکیشیا کی ترقی دیکھ نہیں سکتے، دوستی کا اظہا رکرنے کے باوجود کیسے بین الاقوامی سازش کا حصہ بنتے ہیں اور چھپ چھپا کر پاکیشیا کے خلاف گٹھ جوڑ کرتے  ہیں ـــــ

موشےـــــ دشمن تنطیم کا ایک ایسا شاندار کردار جو اپنی جاندار کاکردگی سے آپ کو بہت پسند آئے گیا، ایسا کردار جو بلیک زیرو کی آنکھ میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہو گیا۔

عمران جسے علم تھا کہ کہ دشمن نے کس مقام پر کارروائی کی ہے لیکن وہ اسے روکنے پر قادر نہ تھا۔

موشے ـــــ جس کی کارکردگی آخری صفحات تک پھیلی نظر آئے گی اور جو ہار جیت کی جنگ میں اکیلا عمران کے سامنے ڈٹا رہا۔

سادہ مگر دل موہ لینے والا اندازِ تحریر  پڑھ کر بے اختیار مصنف کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔


Post a Comment

2 Comments