گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Green Series Feedback intro novel list

 

 GREEN SERIES NOVIS LIST AND INTRO

GREEN SERIES BY IBN E TALIB (QASIM ALI SHAH)

گرین سیریز

گرین سریز کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرنے سے پہلے میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہر صاحبِ قلم کا اپنا ایک الگ اندازِ تحریر ہوتا ہے مگر یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ قلم پر گرفت ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں چہ جائیکہ کہ یہ کہنا کہ اِس طرح کا تو میں بھی لکھ سکتا ہوں ۔ معذرت کے ساتھ آج کل تو لگتا ہے ہم لوگوں کو بس موازنہ کرنے کا چسکہ پڑا ہواہے فلاں اُس سے بہتر ہے فلاں اُس سے بہتر خیر اِس میں ہمارا قصور بھی نہیں یہ صرف ادب کے معاملے میں نہیں بلکہ کوئی بھی شعبہ ہائے زندگی اِس بیمار ذہنیت سے نہیں بچ سکا ۔تنقید کرنے سے پہلے انسان کو یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ہر انسان کے اپنے جذبات و احساسات ہوتے ہیں ۔۔ کچھ لوگوں کو جو چیز پسند ہوسکتی ہے وہ دوسرے لوگوں کو ناپسند بھی ہوسکتی ہے ۔ لہذا فراخ دلی کا مظاہرہ کیجئے اور دوسرے کی خامیوں کی بجائے خوبیوں کو اجاگر کرنے کا گُر اپنائیے۔


گرین سیریز بلاشبہ سَری ادب میں خوشگوار اضافہ ثابت ہوئی ہے (ذاتی رائے اِس سے اختلاف کیا جاسکتا ہے ) یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ جناب محترم ابنِ طالب صاحب نے اپنے لئے ایک الگ راہ چُنی ہے۔ جس پر وہ بڑی جانفشانی اور کامیابی سے گامزن ہیں۔

میرے مطابق اگر آپ گرین سیریز کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو ذہن سے عمران سیریز و جاسوسی دنیا کو نکال کر پڑھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ مصنف نے نئی بنیاد ڈال کر کچھ غلط نہیں کیا بلکہ بہت ہی عمدہ کام کر رہے ہیں جو سراہے جانے کے لائق ہے ۔

کاغذ کی یہ مہک یہ نشہ روٹھنے کو ہے

یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی

محترم جناب ابنِ طالب صاحب کیلئے میری نیک تمنائیں اور دُعائیں کہ مالک انہیں مزید عزتوں سے نوازے اور اُن کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے (آمین)

واجد علی عمران ، پیر محل

 


Post a Comment

0 Comments