گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review NaveedAnjum Feedback Guardian welcome back Drones ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels


 Feedback Guardian welcome back Drones ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review by Naveed Anjum

نوید انجم

ویلکم بیک

السلام علیکم!!

کبیر کا دماغ قابو سے باہر تھا...اور چنگیزی تو "قابو" لفظ سے آشنا ہی نہیں تھا.

"اس کی منزل کیا ہے؟"  چنگیزی نے ٹانگ پر ٹانگ چڑھاتے ہوئے پوچھا.

"جہنم."  کبیر نے جل کر کہا.

اوکے. مجھے دروازے پر ہی چھوڑ دینا." چنگیزی نے لاپرواہی سے کہا تو کبیر نے کھا جانے والی نظروں سے اس کی طرف دیکھا.

"ایسے مت دیکھو,  میں اتنا بھی بے عقل نہیں کہ تمھاری جگہ پر قبضہ کر لوں."  چنگیزی نے بزرگانہ انداز میں کہا.

#ویلکم_بیک

#ابن_طالب کا قلم پارہ...

ایک طویل بلکہ خاصے طویل وقفے کے بعد #گرین_سیریز کی نئی کتاب #ویلکم_بیک واقعی ویلکم بیک ثابت ہوئی..

ہمارا قصائی (چنگیزی) اپنے مخصوص رنگ ڈھنگ میں اور اپنے ننھے منے #خوفناک_بچوں" کے ساتھ نظر آیا. اس بار اس کا سامنا بھی ایک قصائی سے تھا. . چنگیزی جو گرین سروس کیلئے ایک سر درد ہے, اس بار خود اس کا واسطہ ایک سر دردی پڑ گیا..

کتاب کا ٹیمپو ہمیشہ کی مانند بریکوں سے عاری رہا. #گارڈین گرین سروس اور انٹیلی جنس سے کھیلتا اور کھکھلاتا نظر آیا. اور اختتام پہ یہ کھکھلاہٹ اسے کَھل ہی گئی.

#ساحر پس پردہ ہوکے بھی سامنے ہی رہا. #عباس سے زیادہ اس کی #ماں کی کی کمی محسوس ہوئی. کبھی #عباس اور #قصائی میں گپ شپ ہی کروادیں. امید ہے #سر_درد  کی سر دردی میں کچھ فرق پڑے گا..

#گرین_سیریز کی یہ کتاب بھی عمدہ رہی. اللہ کرے زور قلم اور زیادہ..

آخر میں تمام قارئین سے امید ہے کہ وہ کتاب کی معمولی سی قیمت ضرور ادا کریں گے اور کتاب کو صرف گرین سیریز کی بلاگ سائٹ سے ہی ڈاؤنلوڈ کریں گے. مصنف, کتاب اور کرداروں کا اتنا سا حق تو بنتا ہے.

 

Post a Comment

0 Comments