گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review TahirAli Feedback Plauge Prince Dumb ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

 


Feedback Plauge Prince Dumb ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review by Tahir Ali

طاہر علی

دو تین دن پہلے گرین سیریز کا  ناول #پلیگ اور #پرنس_ڈمپ پڑھا۔۔

دونوں ناول ہر لحاظ سے زبردست رہے۔ مجھے بس مزاح کی تِشنگی محسوس ہوئی یا شاید خود میرے مزاحیہ مزاج کی وجہ سے مجھے زیادہ مزاحیہ نہ لگے۔

تنقید بنتی تو نہیں ہے لیکن کرنے کا دل چاہتا ہے۔

وہ یہ کہ انکے ناول میں الجھاؤ پن کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ کبھی ناول اک طرف جا رہا ہے تو کبھی دوسری طرف۔ اسلیئے زیادہ آسانی سے سمجھ نہیں آتی اور جو اصل مسئلہ ہے وہ یہ کہ ناول کے واقعات زیادہ دیر تک یاد نہیں رہتے۔ بہت جلد ذہن سے محو ہوجاتے ہیں۔

اب یہ دیکھ لیں کہ میں نے ان دونوں ناولز پر تبصرہ وغیرہ کرنا تھا لیکن مجھے اہم نکات یاد ہی نہیں رہے بس یہ یاد ہے کہ کہانی کیسے شروع ہوگئی کہاں ختم ہوئی اور موضوع کونسا تھا۔ لیکن درمیان میں کیسی کشمکش ہوئی کیا کیا واقعات پیش آئے۔ ساحر اینڈ پارٹی نے کیسی جدوجہد کی۔ یہ سب بہت تھوڑا اور نہ ہونے کے برابر یاد رہا ہے۔

میری محترم دوست ابنِ طالب صاحب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ ناول تھوڑا سیدھا سادھا لکھا کریں۔ تاکہ ہم جیسے سیدھے سادھوں کو بھی بآسانی سمجھ آسکے۔ الجھاؤ، سسپنس بھی ہو لیکن حد سے زیادہ نہ ہو۔

باقی ناول کا معیار دیکھنا ہے تو یہ سمجھ لیں کہ میں نے مصروفیت کے دوران وہ دونوں ناول اک دن میں پڑھے تھے جو کہ لگ بھگ سات سے آٹھ سو صفحات بنتے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments