گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review JavedMalik Feedback Guardian ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Feedback Guardian ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review JavedMalik

 

گرین سیریز»گارڈین(guardian)

تبصرہ: جاوید ملک

نوٹ: جنہوں نے ناول نہیں پڑھا ابھی تک، وہ یہ تبصرہ نہ پڑھیں کیونکہ ناول کا آپریشن ہونے والا ہے⁦⁩

ہر ناول کے بعد آپکی تعریف کرنا تو سکرپٹڈ لگتا ہے اسلئے اس تبصرے میں میں اپنی تعریف کروں گا

ناول حسب دستور بہت چٹ پٹا تھا۔

اس دفعہ میں نے بھی پڑھنے کا طریقہ کار بدلا تا کہ ابن طالب صاحب کو پکڑا جاسکےDescription: 🧐

اس سے پہلے میں ایسے پڑھتا تھا کہ کچھ اندازہ لگانے کی ضرورت نہیں اینڈ پر سب پتہ چل جاۓ گا

اس دفعہ شروع سے ہی اندازہ لگانا سٹارٹ کر دیا کہ اس سین میں"وہ" کون ہے

سوغات کا نام سن کر ہی منہ میں پانی آ گیا

اس ناول میں ساحر چھایا رہا پہلے ضمیر سے اور پھر انسپکٹرز سے اسکے مکالمے پڑھ کر مزہ آ گیا اور پھر بطوطہ خان نے تو کمال کر دیا اسکی گہری حماقت آمیز باتیں اور لوتھر, لزا کو خوب لتاڑا

لو جی اس بار ٹیم کی ٹریننگ چالو ہو ہی گئی اور میرے اندازے بھی۔

پہلی ٹیم: ظفر اور اکمل کو تو مجں انکے انداز سے پہچان گیا لیکن سجاد(عباس/جمال) کنفیوز کر رہا تھا کیونکہ عباس کی ماں بھی چپ تھی وہ تو بھلا ہو سگریٹ والی بات کا اس سے پتہ چلا کہ اپنے عباس صاحب ہیں

دوسری ٹیم:

ایکس تھری تو اندازہ ہو گیا کہ ثانیہ ہے لیکن ایکس فور اور فائیو نے بڑا کنفیوز کیا وہ تو راما سے لڑائی کے وقت "قصائی" والے ڈائیلاگ سے پتہ چلا کہ وہ تو چنگیزی ہے اورپھر انکے مکالمے ذہن میں گھؤمے تو فوراً پتہ چل گیا ک ساتھ اسکی سوتن جمال ہے

مشن کا جیسے ہی پتہ چلا کہ غار میں فائل کی حفاظت کرنی ہے میں سمجھ گیا کہ یہ ٹریننگ مشن ہے

گارڈین: عجیب و غریب کردار، اسکے مزاج پر تو خوب روشنی ڈالی گئی لیکن اتنا متاثر کن نہیں لگ رہا تھا لیکن آخری سین نے تو دماغ کی بتی گل کر دی اگر میں جیسا سوچ رہا ہوں ویسی ہی سچوئیشن ہے تو یہ تو اپنی نوعیت کا پہلا ولن نکلا جو دشمن کو اپنی جگہ انچارج بنا کر خود نکل گیاDescription: 😲Description: 😲 اسکی ذہانت کا بھی مظاہرہ ہو گیا اب مزہ آگ گا

کیس: یہ صرف منشیات کا کیس نہیں لگتا، ایک تیر سے دو نشانے۔ منشیات بھی پھیلاؤ اور اس ملک۔۔۔۔۔۔۔۔؟Description: 🧐Description: 😴

سوال: کبیر اور ثانیہ نے لیڈر کا آرڈر کیوں نہیں مانا؟ جبکہ وہ دیکھ چکے تھے کہ وہ پھنس چکے ہیں اور باہر نکل کر وہ دوبارہ ریڈ کر سکتے ہیں کیونکہ نیلی پہاڑی اور محل وقوع تو وہ دیکھ چکے تھے

دھماکوں سے پاک، ایڈونچر،سسپنس سے بھرپور ناولDescription: 😲 آپ نے تو تجربہ کیا لیکن میرے کانوں سے دھوں نکال دیاDescription: 🤯 لگتا ہے آپ نے بھی چپس کو مقدس پانی میں ڈبو کر اور دہاڑی کی بجاۓ "راتی" لگا کر اور"ٹھڈے" کھا کر یہ ناول لکھا ہےDescription: 😍Description: 😍

اگلے پارٹ کا انتظار سٹارٹ

Post a Comment

2 Comments

  1. ماشاءاللہ، قارئین کی جانب سے قافی سراہا جا رہا ہے، کافی اچھے ریویوز ہیں لیکن ناول کی لکھائی ان سے بھی بڑھ کر ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. حوصلہ افزائی کے لئے ممنو ن ہوں، سلامت رہیں

      Delete