گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review S.JaanAheer Feedback Famine ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

 

Feedback Famine  ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review S.Jaan Aheer: Famine


پرنس ڈمب ناول پڑھنے کے بعد ارادہ تھا کہ ایک دو دن کے بعد اگلا ناول پڑھنا شروع کروں گا پھر خیال آیا کہ تھوڑا سا #چیک کر لوں اگلا ناول کیسا ہے بس چیک کرنے کے چکر میں پتا اُس وقت چلا ہے جب #مکمل ناول پڑھ لیا .

"فیمن" کے شروع میں ہی عباس صاحب کی انٹری تھی اور ساتھ میں اُنکی "ذہانت" بھری باتیں بھی، جیسے ساحر اُس سے پوچھتا #گدھے کا ہے تو بتاتا "مجید فاروق" کا ہے اور پوچھتا "مجید فاروق" کا ہے تو بتاتا "گدھے" کا ہے تب مجھے ایسا لگا کہ یہ شخص "زچ" کرنے میں ساحر کی #ٹکر کا ہے ورنہ ساحر ہمیشہ "کبیر ، جبران" کو ہی "تختہء مشق" بناتا ہے

خیر شروع میں عباس صاحب کے #مزاح کا بہت مزا آیا جو بہت #مہنگا پڑا کیونکہ اس کے بعد عباس پورے ناول میں ڈھونڈنے سے بھی دوبارہ نہیں ملےآخر کیوں ؟؟؟ ( احتجاج )اس ناول میں "سوپر فور ٹیم" پہلی بار میدانِ عمل میں آئی اور اچھی #کارکردگی دکھائی مگر "گرین سروس" کو نہیں پہنچ سکے

دو تین بار موت کے منہ سے #گرین_سروس کے چیف کی وجہ سے بچے تو اُن کو بھی پتہ چلا کہ واقعی "لارڈ سپارک" ایسا #چیف ہے جو اپنی ٹیم کے ساتھ خود بھی میدانِ عمل میں رہتا ہے

اور میری جو "پرنس ڈمب" کے حوالے سے شکایت تھی کہ #لارڈ_سپارک صرف "آرڈر" دینے والا #باس بنا رہا اُس شکایت کا اِس ناول میں "منافع کے ساتھ" ازالہ ہو گیا

#چیف نے واقعی کمال کر دیا اور ثابت کیا کہ وہ "چیف" ہے ..

مشن کے حوالے سے اس بار بڑا زور دار ٹکراؤ ہوا پچھلے تمام مشنز سے یہ سخت تھا #گرین_سروس اور سوپر فور کو کافی مشکلات پیش آئیں وہ تو بھلا ہو #لارڈ کا جو عین وقت پر پہنچ جاتا تھا اگر اُس کی جگہ ہماری "پولیس" ہوتی تو .........( آگے آپ خود سمجھدار ہیں)#سلیٹ کی سب سے خطرناک اور اہم "ڈیتھ فورس" کو چیف کے ہاتھوں انجام تک پہنچانا بہت پسند آیا "غنڈوں" میں جون، فلپ اور مارشل کا کردار بہت زبردست تھا #جون زہین تھا تو #فلپ ٹھنڈے مزاج کا بُردبار تھا اور #مارشل تیزی سے اپنے ٹارگٹ کو ڈھونڈ لینے والا

بہرحال کرنل رالف اور بارڈن بھی بہترین تھے .

#فلپ کو جب چیف اغوا کر لیتا ہے تو اس کے بعد فلپ کی کوئی خبر نہیں دی گئی #کیوں ؟؟؟

آخر فلپ کہاں گیا ؟؟؟؟

#مشن مکمل کر کے کریڈٹ "سوپرفور" کو دیا گیا تو کرنل عابد کو اخلاقی طور پر "نا" تو کرنی چاہیئے تھی مگر کرنل صاحب بھی کریڈٹ "ہضم" کر گئے(شاید مشن کا کریڈٹ لینے کے بدلے اُنہوں نے "ثانیہ" چیف کو دی ہو ؟؟؟)

خیر کُل ملا کر اصل بات یہ ہے کہ #ناول بہت بہت اچھا تھا جس کے لیئے "ابنِ طالب صاحب" مبارک باد کے مستحق ہیں اور #دعاؤں کے بھی( اللہ پاک سلامت رکھے آمین )میری طرف سے #ثانیہ کو گرین سروس میں "خوش آمدید"

آخری بات اس ناول کے آخر میں ایک اور نام سامنے آیا ہے "فاکس" یہ جناب کیا "چیز" ہیں ؟؟؟؟میرے خیال سے چیف کے "نائب" قسم کی #مخلوق ہوں گےکوئی نہیں بتائے گا تو آگے پڑھنے کا سفر جاری ہے پردے ہٹتے رہیں گے اور وضاحت ہو جائے گی ) ....اگر تبصرہ کُچھ زیادہ بڑا ہو گیا ہو تو معذرت .......


Post a Comment

2 Comments

  1. مجھے اپنے دو تبصرے ملے ہیں
    ان کو پڑھ کے یادیں تازہ ہو گئیں

    ReplyDelete