گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review S.JaanAheer Feedback Prince Dumb ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels


 Feedback Prince Dumb  ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review S.Jaan Aheer: Prince Dumb

گرین سیریز، پرنس ڈمب

بہت ہی اعلیٰ سیریز ہے جب سے شروع کی ہے چھوڑنے کو دل ہی نہیں کرتا

ایک ناول ختم ہوتا ہے تو دوسرا، دوسرا ختم ہوتا ہے تو تیسرا اسی طرح سلسلہ جاری ہے

#پلیگ پڑھا تو تھوڑی سی اُلجھن ہوئی مگر بعد میں سب باتوں کی وضاحت ہو گئی

"لارڈ سپارک" کا کردار بہت ہی اچھا لگتا ہے(مجھے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے "آئی ایس آئی" کا چیف ہو)#پلیگ میں لارڈ کو #ایکشن میں دیکھ کر اچھا لگا مگر اگلے ناول "پرنس ڈمب" میں لارڈ صاحب بہت کم نظر آئے

وہ بھی صرف گفتگو میں، بہرحال میری گزارش ہے کہ "سپارک" کو بھی ایکشن میں رکھا کریں(اگلے ناول ابھی نہیں پڑھے)ساحر صاحب اس بار کُچھ الگ ہی نظر آئے جس نے کبیر اور جبران کا دماغ کھانے کی بجائے اپنا دماغ کھانے کو ترجیح دی ( خود سے باتیں) بہرحال ساحر اس ناول میں بہت مصروف رہا بہت ذمہ داریاں نبھائیں اور #لارڈ کے سامنے سرخرو رہا ..

اس ناول میں مجھے "یونگ" کا کردار بہت اچھا لگا خاص طور آخر میں جب وہ دوبارہ اچھا انسان بن جاتا ہے میری دلی خواہش ہے کہ اگلے ناولوں میں #یونگ بھی اس ٹیم میں شامل ہو جائے ...

اس ناول میں ایک اور شخص بھی شامل ہوا ہے جس کا نام ہے #عباس اور حرکتیں ہیں "مسخروں" والی

مطلب ساحر کو "جوڑی دار" مل گیا خیر وہ تو آگے جا کے پتا چلے گا کہ موصوف کتنے پانی میں ہیں، میری طرف سے "عباس" صاحب کو خوش آمدید ....

اس ناول میں ابنِ طالب صاحب نے #سیاستدانوں کا جو کردار دکھایا ہے

وہ ۱۰۰% سیاستدانوں پر فٹ آتا ہے اور 90% سیاستدان ایسے ہی منافق، مردار خور، جھوٹے، بددیانت اور مفاد پرست ہیں ..

آخری بات : ابنِ طالب صاحب ایک بہترین #لکھاری ہیں جنہوں نے مجھے امپریس کیا ہے ورنہ میں نے بے شمار لکھاریوں کو پڑھا ہے ..

بہت ہی عمدہ مزاح کے ساتھ لاجواب سیریز ہے اس لیئے "ابنِ طالب" صاحب #مبارک_باد کے مستحق ہیں اور میری دلی دعائیں جناب کے ساتھ ہیں ....

والسلام !

Post a Comment

0 Comments