Character introduction ibnetalibs jasoosiovel urduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Character introduction by writer

گرین سیریز

عمران سیریز کے قارئین کے لئے ایک نئی اور منفرد جاسوسی سیریز۔ عمران سیریز کا حوالہ اس وجہ سے دیا جاتا ہے کہ قارئین کو سیریز  کی نوعیت سمجھنے میں آسانی ہے وگرنہ یہ الگ اور نئی سیریز ہے، اس کے تمام تر کردار میرے اپنے تخلیق کردہ ہیں اور جب آپ ناول پڑھیں گے تو آئیڈیاز بھی دیکھ ہی لیں گے کہ وہ بھی الگ حیثیت رکھتے ہیں۔

-

سیریز   بیک وقت ایکشن، سسپنس، مزاح کا مجموعہ ہے۔ گرین سروس کے ممبرز ہر مشن میں ملک و معاشرے کی سلامتی کے لئے کام کرتے نظرآئیں گے۔ پہلے ہی ناول سے گرین سروس کی بنیاد کے حوالے سے بات شروع ہوتی ہے اور بتدریج  دسویں ناول تک آپ کو جاسوسی ادارہ کی طرح درجہ بدرجہ  پھیلتی نظر آئے گی۔ اس میں سیاسی  طرزفکر و عمل پر بھی گاہے بگاہے بات ہو گی  اور ہمارے معاشرتی رویوں پر بھی لیکن جیسا کہ جاسوسی سیریز کا حسن ہے،  اصل مدعا ذہنی تفریح ہے تو اس کے لئے خاطرخواہ مواد آپ کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ 


یوں تو اس کے تمام کردار ہی منفرد ہیں لیکن 2 مرکزی کردار ہیں۔

/

1۔ گرین سروس کا چیف۔ ٭لارڈ٭

لارڈ ہمیشہ نقاب میں رہ کر کام کرتا ہے لیکن عام طور پر میک اپ میں رہتے ہوئے ممبرز کے شانہ بشانہ بھی نظر آتا ہے۔ منفرد بات یہ ہے کہ ابھی تک قارئین بھی نہیں جانتے کہ لارڈ اصل میں کون ہے۔

/

2۔ٹیم لیڈر ۔ ٭ساحر علی گردیزی٭ (جو کہ سیکنڈ باس بھی ہے اور اس کا کوڈ نیم ٭ماسڑ زیرو٭ ہے۔)ساحر علی گردیزی کے شخصیت نوعیت کے اعتبار سے مختلف پائیں گے، اگرچہ اس طرح کی شخصیات کے بارے میں آپ نے کچھ نہ کچھ پڑھ ، سن یا دیکھ رکھا ہو گا لیکن ایسی الجھی ہوئی شخصیت کے حامل سیکرٹ ایجنٹ سے پہلی بار متعارف ہوں گے۔ بطور ساحر ، اسے ہنس مکھ، مزاحیہ ، ذومعنی مزاح اور برجستہ اندازِ گفتگو کرتا ہوا پائیں گے لیکن  کہیں آپ کو  سرد مزاج  لیکن دشمن سے ایک قدم آگے رہنا والا ٭ہیرو٭ تو کہیں مجرم ٭مسٹر بی٭ کےروپ میں پائیں گے(یاد رہے کہ ہیرو اور مسٹر بی، الگ الگ روپ ہیں اور دونوں ہی ساحر کا حصہ ہیں جس سے ساحر خود کسی حد تک ناواقف ہے، یہاں تک کہ اس کی ٹیم اس سے مکمل طور پر لاعلم ہے۔ آپ کو ایسی صورتحال بھی نظر آئے گی کہ ساحر "حقیقتاََ مجرم" کے روپ میں اپنی ہی ٹیم پروار کرتا ہے اور جوابی کاروائی میں ایک بار گولی بھی کھا چکا ہے۔

ساحر پر مختصراََ لکھنا الجھاؤ پیدا کر سکتا ہے، اسے جاننے کے لئے گرین سیریز کا مطالعہ ہی بہترین  رہے گا۔ان دو مرکزی کرداروں کے علاوہ جن کرداروں کو زیادہ پسند کیا گیا ہے ان میں عباس، جسے محکمہ پولیس سے گرین سروس میں لیا گیا ہے اور چنگیزی، جو ساحر کا دوست ہے اور خنجرزنی میں ثانی نہیں رکھتا، اکھڑ مزاج اور غیر سنجیدہ شخصیت جو کسی کی بات نہیں سنتا  اور ہر وقت قتل و غارت کرتا نظرآتا ہے۔

ساحر علی کے علاوہ ، گرین سروس میں اس کے دوست اور نئے ٹیم ممبرز بھی شامل ہیں جن میں سر فہرست

 کبیر احمد خان جو کہ ساحر کے بعد سب سے اچھا ایجنٹ ہے۔

 ثانیہ جسے انٹیلی جنس کے سب سے بہتر سیکشن سوپر فور سے لیا گیا ہے۔

جبران الحسن ، کمپیوٹر انجنئیر  اور ماہر ہیکر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا فیلڈ ایجنٹ بھی ہے۔

جمال جسے انٹیلی جنس کے ہی ایک سیکشن "سیکشن فائیو " سے لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک نہایت دلچسپ کردار "مسٹر بی" جس کے بارے میں ناول پڑھ کر جاننا ہی بہتر ہے کہ وہ کون ہے۔  ذہانت بھرا کردار جو دارالحکومت کا مشہور و معروف گینگسٹر ہے، جس کی گرین سروس کے ساتھ اچھی خاصی ان بن ہے اور جو خود سے ہی باتیں کرتا ہے، خود ہی سوال اور خود ہی جواب۔مسٹر بی شہر میں"کلب المغرب" کے نام سے اپنا کلب چلتا ہے ۔ اس کی ٹیم میں تین افراد شامل ہیں جن میں سب سے خاص

رضی۔۔ مسٹر بی کی اسسٹنٹ، مردانہ اندازو اطوار رکھنے والی سردمزاج لڑکی، نہایت اکھڑ مزاج لڑکی جو کسی کو خاطر میں نہیں لاتی۔

ہاشم اور سولجر۔۔دوستوں کی جوڑی جو رضی اور مسٹر بی کے تحت کام کرتے ہیں۔

ان کے علاوہ سیریز میں بہت سے دلچسپ کردار پڑھیے، اپنی رائے کا اظہار بھی ضرو ر کیجئے۔

والسلام