One Man Show Imran Series by Mazhar Kaleem Green Series by Ibn e Talib

Review and intro of novel by Ibn e Talib

 ون مین شو

مصنف : مظہر کلیم ایم اے

تعارف /تبصرہ : ابنِ طالب

نہایت ہی شاندار ناول جو "اسم بامسمی" ہے۔  ریڈ ٹی نے عمران و پارٹی کو پورے ناول میں ایسے گھمایا جیسا کہ گھمائے جانے کا حق تھا۔  ریڈٹی جو بیک وقت جوان، بوڑھاا ور ادھیڑ عمر تھا اور ہر جگہ اپنے ٹارگٹس کامیابی سے ہٹ کر رہا تھا۔  ریڈ ٹی نے اپنی کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز فیاض کو گولی مار کر کیا  ـــــــــــ وہ بھی عمران کے فلیٹ کے سامنے۔ فیاض کی عمران سے  پرخلوص دوستی کی ایک جھلک بھی دیکھنے کو ملے گی ۔

ریڈ ٹی نے آسانی سے سیکرٹ سروس کے دو ارکان کو اٹھا کر جان بوجھ کر چھوڑ دیا۔ اس نے اہم مقامات کو اڑایا اور بہت سے عہدیداران کو بھی قتل کر دیا ــــــــــــ ریڈ ٹی نے ہر بار دلیری سے کال کرتے ہوئے عمران وغیرہ کو باز رہنے کا کہا، اس نے قتل ہونے والے عہداداران کو باقاعدہ خط لکھ کر اطلاع دی، اس کے باوجود وہ کامیاب رہا اور آخر کار سر سلطان کو اغواء کرنے میں بھی کامیاب رہا۔سرسلطان کو پاکیشیا کے سب سے طاقتور انسان کے سامنے تھپڑ مارے گئے۔

عمران،سیکرٹ سروس  اور ٹائیگر کو ریڈ ٹی اکیلے ہی مات دینے میں کامیاب رہا  جب کہ ریڈ ٹی اور اس کے طریقہ واردات کے بارے میں عمران کو اس کے دوست فرینک نے بتا بھی دیا تھا ۔

سلیمان اور عمران ــــ جنہوں نے مہمان کو سادہ پانی "مشروب" کہہ کر پلایا اور مہمان بھی مزے لیتا رہا۔

دلچسپ، سادہ تحریر جو آپ کو کتاب چھوڑنے سے باز رکھے گی۔

ناول ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے