گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Green Series Parda Niqab Philosophy RedWolf ibnetalib

GREEN PHILOSOPHY ABOUT Parda Niqab Philosophy RedWolf ibnetalib

A SCENE FROM RED WOLF

GREEN SERIES OF IBN E TALIB

 

"چہرے پر یہ نقاب پہنو۔"۔

ڈرائیور نے سخت لہجے میں ساحر سے کہا جو پچھلی سیٹ پر اونگھنے کی کوشش کر رہا تھا۔نقاب میں کوئی سوراخ وغیرہ نہیں تھا، اسے پہنے کے بعد ساحر کچھ بھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔

"میرا شرم و حیا سے کوئی تعلق نہیں ۔۔میں پردہ نہیں کرتا۔"اس نے بند آنکھوں سے ہی جواب دیا۔

"کیا مطلب ہے تمہارا؟۔" ۔ڈرائیور نے چونک کر پوچھا۔

"میرا مطلب تو کچھ بھی نہیں۔۔میں بے مطلب سا شخص ہوں۔"

"میرا مطلب ہے کہ۔۔۔۔"

"گڈ۔۔تو تمہارا مطلب ہے۔۔تم مطلبی شخص ہو۔"مسکراتی ہوئی آواز سنائی دی۔

"اس نقاب کا شرم و حیا سے کیا تعلق؟۔"۔ ڈرائیو ر نے بھی مسکرا کر جواب دیا، اسے نوجوان سے بحث کرنا اچھا لگ رہا تھا۔

"تمہاری بات سو فیصد درست ہے۔۔اس ۔۔بلکہ ہر نقاب کا تعلق شرم و حیا سے نہیں۔۔شرم و حیا کا تعلق انسان کی سوچ سے ہے۔۔نقاب اس کی ایک اہم اور خوبصورت نشانی ہے بس۔۔ تمہیں بے نقاب شرم وحیا بھی معاشرے میں ملے گی اور نقاب زدہ بے حیائی بھی۔۔" اس نے سنجیدگی سے جواب دیا۔

"تم ایجنٹ ہو یا کوئی فلسفی؟۔"۔ ڈرائیو ر نے پوچھا۔

"فلسفی کی جگہ باغی کہتے تو زیادہ ٹھیک رہتا۔۔لاؤ نقاب۔۔اب تمہیں نقاب زدہ بے حیائی دکھاؤں۔"۔ اس نے بند آنکھوں سے ہاتھ اس کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا،ڈرائیور نے حیران آنکھوں سے نقاب اس کی طرف بڑھایا۔نوجوان نے نقاب چہرے پرپہنا۔

"نظر آئی بے حیائی؟۔"۔ اس نے پوچھا۔

"نہیں۔۔مجھے تو تم نظر آرہے ہو۔۔"ڈرائیور نے مسکرا کر کہا۔

"باہر تب بے حیائی نظر آتی ہے جب انسان کے اپنےاندر موجود ہو۔۔"۔نوجوان نے جواب دیا، ڈرائیور اس کی گہری باتیں سن کر بہت حیران ہو رہا تھا۔

"مجھے افسوس ہے کہ میں تمہیں جہاں لے کر جا رہا ہوں تم وہاں سے زندہ نہیں بچ پاؤ گے۔تم اچھے انسان ہو۔" ڈرائیور نے افسوس بھرے انداز میں گاڑی آگے بڑھاتے ہوئے کہا۔

"مجھے انسا ن ماننے کے لئےشکریہ۔موت تو اپنے وقت پرسب کی آنی ہی ہے۔"۔ اس نے جواب دیا تو ڈرائیور خاموش ہو گیا۔

گرین سیریز

جنوری 2022

Post a Comment

2 Comments