گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Sahir Ali Gardezi Member and Leader of Green Service Founder of Green Service urduspyfiction pdfnovels asoosi feedback


Leader of Green Service Founder of Green Service

A Review by Naveed Anjum: Sahir Ali Gardezi aka Master Zero


السلام و علیکم!!

ساحر کے شخصیت پرت/رخ

بات چل رہی ہے ساحر کی شخصیت کی. جس نے سب کو گھن چکر بنا رکھا ہے. یہاں کچھ تبصرے پڑھ کر لگا کہ کچھ زیادہ ہی گھن والا چکر دے رکھا یے ساحر میاں نے.پہلی بات تو یہ کہ جاسوسی کی دنیا میں ایک ایجنٹ ایک زائد یکسر مختلف آئی ڈی یا پہچان استعمال کرتا ھے. یہ اس کے پیشے کی ضرورت ہوتی ہے. ہر الگ پہچان میں وہ ایجنٹ بالکل مختلف شخصیت نظر آتا ھے. ایسا کرنا اس کی تربیت کے باعث اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ھے.

اب بات ہے ساحر کی. اب تک کی گفتگو سے میں اندازہ لگایا کہ سب ساحر کو بطور سپلٹ پرسنیلٹی یعنی دوہری شخصیت کے لے رہے ہیں. ابھی تک صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں والے فارمولے کے تحت ساحر جس حد تک سامنے آیا ھے وہ حد سپلٹ پرسنیلٹی کے دائرے سے باہر ہے. یعنی ساحر کم از کم دوہری شخصیت کا حامل نہیں ھے.

اس بات کو سمجھنے کیلئے ہمیں سپلٹ پرسنیلٹی(Split Personality)  کی تعریف پر نظر ڈالنی ہوگی. دوہری شخصیت کا تعلق نفسیات سے ہے. اور ہمارا ساحر نفسیاتی کیس تو بالکل بھی نہیں. سپلٹ پرسنلیٹی کا مطلب ہے ایک سے زائد مختلف فطرت کی شخصیات کا مالک ہونا. سرسری نظر سے ساحر ایسا دکھائی پڑتا ھے مگر گہری نظر ڈالیں تو اب تک کا ساحر کا کردار اس سے کوسوں دور نظر آئے گا. سپلٹ پرسنیلٹی کا حامل فرد درحقیقت خود اپنی دوہری شخصیت ناواقف ہوتا ھے. یہی وجہ ہے کہ جب کوئی کام کرتے کہیں آتے جاتے جب اچانک اس کی شخصیت سوئچ کرجائے تو وہ حیران پریشان کہ یہ میں نے کب کیا.!! یہاں میں کب کیسے پہنچا.!! عموماً دونوں شخصیات ایک دوسرے سے ناواقف ہوتی ہیں. اور بہت کم صورتوں میں ایک شخصیت دوسری واقف اور مظبوط ہوتی ہے. ایسے میں بھی ایک شخصیت تو پھر بھی دوسری سے ناوقف ہی رہتی ھے. ساحر کے ساتھ دونوں میں سے ایک بھی بات نہیں. وہ اپنے ہر روپ سے بخوبی واقف ہے اور ہر روپ پر مکمل کنٹرول رکھتا ھے. آپ کیسے توقع کرسکتے ہیں کہ ایک ایجنٹ سپلٹ پرسنیلٹی ھے. ایک حساس مشن میں اچانک پرسنیلٹی سوئچ ہوجاتی ھے اور ہکا بکا کھڑا پلکیں جھپکا ریا ہے کہ ہیں!! ایہہ کی اے؟؟ میں ایتھے کداں!!! اور اگر وہ جانتا ہے کہ اس نے اپنے الگ روپ یا آئی ڈی استعمال کی ہے تو دوہری شخصیت نہیں ہے.

تو سوال اٹھتا ہے کہ آخر یہ ساحر کا بچہ پھر ہے کیا؟؟

تو جناب ایک چیز ہے ملٹی پل موڈ یا ملٹی پل بی ہیوئیر یعنی ہمہ قسم موڈ یا ہمہ قسم رویے. تو ہمارا ساحر ایسی شخصیت ٹھہرتا یے. وہ اکثر ایک جیسے مواقع پر الگ الگ موڈ اور رویوں کا اظہار کرتا ھے. ایک جیسے حالات سے ایک بار وہ ہلکے پھلکے پرمزاح طریقے سے نمٹتا ھے دوسری بار انتہائی سنجیدہ ہوکے اور کبھی کبھار بے حد سفاکی سے. تو ایسا کیوں؟؟

جی یہاں آپ کہہ سکتے ہیں کہ ساحر کے مختلف موڈ اور رویے کسی حد تک بلکہ بڑی حد تک ساحر پر حاوی ہیں. وہ ساحر کی کارکردگی پہ کوئی منفی اثر نہیں ڈالتے مگر اس حد تک ساحر پہ چھا جاتے ہیں کہ ساحر چاہنے کے باوجود مزاح کو سنجیدگی میں یا سنجیدگی کو مزاح میں ازخود بدلنے میں ناکام رہتا ہے مگر کام بھرپور انداز میں ہی مکمل کرتا ھے. اور یہ وہ وقت ہوتا ھے جب اس کے ساتھی اور ہم قاری یوں نظر آتے ہیں.

ایسی شخصیت جاسوسی کے میدان میں یوں مفید ھے کہ دوران مشن بدلے گئے بھیس میں فطری پن ازخود آجائے گا. اس کا اصل فائدہ تب سامنے آئے گا جب کوئی ایک یا زیادہ مستقل ولن وقتاً فوقتاً ساحر سے ٹکرایا کریں گے تو ان کیلئے دقت یہ ہوگی کہ ساحر کب کس موڈ کے زیر اثر کیا ردعمل دےگا اور اس کا اگلا متوقع اقدام کیا ہوسکتا ھے..

مطلب اب باری ھے ولن حضرات کے گھن والا چکر کھانے کی.

لو جی میں انے اتنا طویل بول بچن نما لیکچر جھاڑ دیا اور آپ سب نے سکرین پہ نظر جما کے آنکھیں دُکھوا لیں. پر کسی کو یہ مت نا آئی کہ کیوں نا خود لکھاری سے ہی پوچھ لیں کہ پاء جی تہاڈے گوڈے گٹے کتھے نیں! اسی ہتھ لاکے پچھدے آں کہ ایہہ ساحر کیہڑی مخلوق اے!!!

 

Post a Comment

2 Comments