گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Little Gangsters Green Series by ibnetalib urdu Jasoosi novles

 




GreenSeries  3 Little Gangsters ibnetalib urdu Jasoosi novles

Intro of Little Gangsters

جلد اول

تبصرہ/تعارف

فیصل القدسی

قصہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں چند ہی ماہ پہلے علم ہوا۔ علم ہوا کہ عمران سیریز، جاسوسی دنیا سیریز،انسپکٹر جمشید سیریز، انسپکٹرکامران مرزا سیریز، شوکی برادرز سیریز، بالے خان سیریز، فرہاد علی تیمور سیریز اور دیگر ان جیسی سیریزوں کے بعدحال ہی میں ایک نئی سیریز سامنے آئی ہے۔اس نئی سیریز کام نام معلوم ہوا گرین سیریز۔

پہلے تو سوچا کہ ہوگی کوئی یونہی قسم کی۔ پھر میں نے ایک اقتباس پڑھا جو خدا جانے کس ناول کاتھا۔ اس اقتباس والے سین  میں ایک گدھا، اور ایک شخص جوگدھے کی باگ تھامے کھڑا ہوتا ہے اس کے مکالمے بالکل علی عمران کی طرح لگتے ہیں۔وہی􃷩 برجستگی، بے ساختگی، مزاح، ذہانت، حماقت کا انوکھا امتراج۔ بس پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے پہلے ابنِ طالب گرین سیریز کے مصنف جناب ابنِ طالب صاحب سے آنلائن 15 ناول پیش کر چکے ہیں۔ مگر میری ضد تھی کہ گرین سیریز پڑھوں گا تو کتابی صورت میں 􃥶 شکل میں ہی، ورنہ ویب سائٹ تو15 ناول موجود تھے۔ میں نے ان سے شائع کرنے کی گزارش کی۔ میں تب تک ان کے پیچھے لگا رہا جب  تک انہوں نے ہای  نہ بھر لی۔

آخر تین ماہ کے انتظار کے بعد گرین سیریز کی پہلی جلد ہمارے ہاتھوں میں پہنچی۔ اس ایک جلدمیں تین ناول ہیں۔ اور یہی انداز ابنِ صفی صاحب کے ناولوں کا ہے۔ جو میرے اندازے کےایک اقتباس سے 􂠴 مطابق سن 2000 کے بعد یک جلد تین ناول کی صورت میں شائع ہوئے۔اس سیریز کا مین کردار جو ابھی تک سامنےآیا ہے، ساحر علی گردیزی ہے۔ ساحر کی ناول میں پہلی انٹری ہی میرے محبوب مصنف ابنِ صفیصاحب کے عظیم کردار علی عمران کے انداز میں ہوتی ہے۔

پہلی جلد کا پہلا ناول ناسور ہے۔ جس کی کہانی کھڑی کی گئی ہے ایک گھناؤنےجرم سے آگاہ کرنے کے لئے۔ملک بھر سے جوان لڑکے اور لڑکیاں اغوا ہوتی ہیں۔ کبھی سسرال چارہ بنتا ہے اور کبھی شکاری براہ راست جھپٹا مارے  ہیں۔ان شکاریوں کو شکار کرنے کے لیے ساحر اپنے دودوستوں کبیرخان اور جبران کے ساتھ نکلتا ہے۔ اب یہ تین جانباز ناسور کا علاج کر پائیں گے یانہیں۔ یہ آپ ناول پڑھ کر ہی جان پائیں گے۔

اسی جلد میں دوسراناول مافیا ہے۔ مافیا کی کہانی بیرون ملک تشکیل دی گئی ہے۔ مافیا میں آپ جانیں گے کہ ہمارے ملک سے اغوا کیے جانے والے لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ دراصل ہوتا کیا تھا۔ 􃷩مافیا میں ہی آپ کی ملاقات ہوگی لٹل گینگسٹرز سے جو تیسرے ناول کا نام بھی ہے۔

کہانی ہے ملک میں شراب کا کاروبارعام کرنے والے ایک گروہ کی۔ ایک تنظیم کی

 جسے فاضل مصنف نے الجالی کا نام دیا ہے۔ بہرحال آپ کو گرین سیریز مایوس نہیں کرے گی۔اس کا ثبوت میں خود ہوں۔ میں اس طرح کی نئی  چیزیں نہیں پڑھتا کیوں کہ ان میں زیادہ تر بس نام کی تبدیلی کے ساتھ ابنِ صفی صاحب یااشتیاق احمد صاحب کی ہی کاپی کی جاتی ہے مگر گرین سیریز ایک بالکل نئی طرز کی ہے، اس کاایک کردار بے شک عمران سے متاثر ہو مگر مجھے اس کی دوسری جلد کا انتظار ہے۔اور

مجھے گرین سیریز کا سرورق  بھی بہت پسند آیا ہے۔ ابنِ طالب صاحب کو بہت بہت مبارک باد۔


Post a Comment

0 Comments