گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review S.JaanAheer Feedback Parasites Mr.B ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels


 Feedback Parasites Mr.B ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review by S.Jaan Aheer

ناول : مسٹر بی 
تبصرہ /تعارف : ایس جان آہیر

#پیراسائیٹس والے سلسلے کا دوسرا ناول پڑھا

شروعات میں ہی جبران بے چارے کو دھنک کر رکھ دیا گیا

پچھلے ناول میں کبیر زیرِ عتاب آیا تھا

اس ناول میں جبران ، جو ناول کے آخر تک بیڈ ریسٹ پے تھا

#عباس کی ٹریننگ شروع ہو گئی مگر مجھے تو لگتا ہے کہ عباس کی گفتگو سے #انسٹرکٹر صاحب اپنا #مارشل_آرٹس بھول کر عباس کا #مرشد_آرٹس نہ سیکھ بیٹھے

پھر لارڈ نے عباس کو ایک ذمہ داری کیا دی عباس تو پورے ناول میں غائب ہو گیا

آگے بڑھے تو #روپ_سنگھ ایکشن میں نظر آیا حیرت تو ہوئی کہ وہ روپ سنگھ جو مسٹر بی کے دو #جھانپڑ پی کر خون خشک کیئے ستون کو گلے لگائے رہا اور جازی کو بھی مسٹر بی کے حوالے کر کے گاڑی میں بیٹھتے وقت #ثواب سمجھ کر سر پے ضربیں کھا کر قید ہوا

اس میں ایسا کون سا #سوفٹ_ویئر انسٹال ہو گیا ہے جو #فائیو_جی کی سپیڈ سے کام کر رہا ہے

اسی حیرت کے ساتھ جب ناول مکمل ہونے والا تھا تب راز کھلا کے روپ سنگھ کا #اپڈیٹ_ورژن فادر ہے

جو مسٹر بی کی ٹکر کا ہے بلکہ مسٹر بی پر بھاری پڑا ہوا ہے

مسٹر بی کے علاوہ تو سب کو #حلوہ سمجھا رکھا ہے اُس نے ، خود مسٹر بی اپنے کلب میں دو چار "دھکے مُکے" کھا چکا ہے

#دانش کو بھی زبردستی روپ سنگھ اس جنگ میں فیملی سمیت گھسیٹ لایا

جسے آخری اطلاع کے مطابق #فاکس کی انفارمیشن اور #لارڈ کے بتانے پر #مسٹر بی چھڑوا کر خود وہیں لاش کے طور پر پایا گیا

جو بعد میں روپ سنگھ کے ماتحت شانی کی شکل میں نمودار ہو کر روپ سنگھ سے زور دار #کبڈی کھیلی جس کا انجام ثانیہ کی گولی سے ہوا

ثانیہ پے بہت غصہ آیا جس نے "رنگ میں بھنگ" ڈالا آخر کیا ضرورت تھی مسٹر بی کو گولی مارنے کی اور مارنی ہی تھی تو پہلے #وطن_دشمن کو مارتی جس نے اُسے اغوا بھی کیا

ذاتی دشمن سے بعد میں بدلہ لے لیتی

مگر نہیں بدلے کی #آگ میں جو جل رہی تھی

( ہو سکتا ہے یہ لارڈ کا منصوبہ ہو کہ مسٹر بی والے کردار کو ختم کیا جا سکے )سب سے خاص بات میرے پسندیدہ کردار #لارڈ_سپارک کی پچھلے ناول میں ریسٹ (مار دھاڑ سے) کرنے کے بعد اس ناول میں #ہیرو کی طرح آمد ہوئی اور آتے ہی پتا چلا کہ چیف آ گیا

اور یہ بھی آرزو ہوئی کہ روپ سنگھ چیف کے سامنے آئے تا کہ اُسے پتے چلے #چھلاوہ ہوتا کیا ہے

مگر اس ناول میں یہ آرزو پوری نہ ہوئی

بہرحال یہ پورا ناول مسٹر بی کے نام رہا جس میں #دو_غُنڈے "روپ سنگھ" اور "مسٹر بی" چھائے رہے

مگر مسٹر بی کی #ساکھ داؤ پے لگ گئی خود #گرفتار ہو گیا

اگلے ناول کو دیکھتے ہیں کہ اُونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے کیونکہ لارڈ نے فیصلہ کیا ہے #بطوط_خان مطلب #ساحر کو سامنے لانے کا

تب تک اللہ حافظ

والسلام

Post a Comment

0 Comments