گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review SyedaSaimaKazmi Feedback Guardian ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Feedback Guardian ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review by Syeda Saima Kazmi

 

ناول : گارڈین

تبصرہ

سیدہ صائمہ کاظمی

السلام علیکم

گرین سیریز کا نیا ناول پڑھا۔ مگر افسوس اس کو ویسا نہیں پایا۔ جیسے گذشتہ ناولوں کا معیار رہا ہے۔ زیر نظر ناول میں مصنف کی تھکن صاف نظر آئی۔ آغاذ میں الجھاؤ بہت زیادہ ہے۔ آگے چل کر معیار قدرے بہتر ہوتا محسوس ہوتا ہے۔ لیکن گارڈین کی اینٹری پر پھر وہی گھسیٹے۔جی ہاں میں اسے گھسیٹے ہی کہوں گی۔ خیر ناول کا یہ پہلا حصہ ہے۔ اگلے حصے میں شاید کہانی کچھ واضح ہو۔البتہ یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ گرین سیریز کے تمام ارکان فعال نظر آئے۔ زبان و بیان بہت پھیکا سا رہا۔ گارڈین کا نام پڑھ کر بگ باس کے بگ باس جیسا کوئی شاندار کردار کی امید تھی۔ جو پوری نہیں ہوسکی۔ اس دفعہ غالبا جلدبازی یا بےدلی سے ناول لکھا گیا ہے گویا جان چھڑانا چاہتے ہوں۔ قاسم بھائی آپ سے یہ توقع نہیں ہے۔ آپ بہتاچھے رائٹر ہیں۔ جب طبیعت فعال ہو تب ہی لکھیں۔ اگر میری بات بری لگے تو معذرت۔

ہم آپ کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اللہ خوش رکھے۔ امید ہے اگلے حصہ کو بھرپورتوجہ ملے گی۔ ان شاءاللہ

Post a Comment

0 Comments