گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review S.JaanAheer Feedback Parasites ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

 

Feedback Parasites  ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review  by S.Jaan Aheer: Parasites



آج گرین سیریز کا نیا ناول بھی پڑھ لیا

اس ناول نے پچھلے تمام ناولوں سے زیادہ اُلجھایا ( اگلے ناولوں کا ابھی نہیں پتا خیر اللہ مالک ہے ) اس ناول میں چھوٹی چھوٹی کہانیوں کے طرز پر بہت سے واقعات سُنائے گئے خاص طور پے جب #اُس ، #وہ یا #نوجوان لکھا جاتا ہے

تو بہت کم اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کون ہےبس سوہنی کے بارے میں یقین تھا کہ یہ ثانیہ ہے لیکن ثانیہ (سوہنی) اور مسٹربی (ساحر) کو آپس میں لڑتے ہوئے بہت عجیب لگا

پھر ناول کے آخر میں پتا چلا کہ ساحر کی مسٹر بی والی حیثیت کا کسی ممبر کو نہیں پتا کہ ساحر نے ایک پاگل پن کی حد تک درندے نُما #غُنڈے مسٹر بی کی آڑ میں اپنا گروپ بنایا ہوا ہے

جس میں #ہاشم ، #سولجر کے علاوہ #مرد_مارکہ عورت #رضی بھی ہے

اس بار #کبیر بےچارے پر کُچھ زیادہ ہی ظلم ہو گیا جیسے وطن کے #گمنام_محافظوں پر بھی ہوتا ہے لیکن مجال ہے جو کبھی دشمن کچھ معلوم کر سکا ہو

اس ناول میں #دانش (ماضو) اچھا لگا جو تعلیم یافتہ ہو کر بُڑھے باپ اور معزور بہن کی وجہ سے مجبور ہو کر غلط راستے پر چل پڑا ( میری دعا ہے کہ سدھر جائے )

#ولن کوئی تعریف کے قابل نہیں سب کے سب مُردار ، گھٹیا ، غدار ، وطن فروش اور دولت کے پجاری #سیاستدان تھے جن کا مقصد ہی صرف مُلک کو لوٹنا ہوتا ہے

کاش ہمارے ملک میں بھی #گرین_سروس جیسی ٹیم ہو جو بغیر کسی دباؤ میں آئے بڑے سے بڑے کرپٹ و بد دیانت شخص کو صرف گرفتار ہی نہیں بلکہ سزا بھی دے

جیسے اس ناول میں گرین سروس نے کیا

اس سے پہلے کہ میری گاڑی پٹڑی سے اُترے ہم واپس آتے ہیں #ناول کی طرف

جو بہت اچھا لگا اور خاص طور چیف کو ایسے عام لوگوں کے مدِمقابل نہ لا کر #مصنف کو داد دینے کا دل کر رہا ہے ،

#چیف کے ایکشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہائی لیول کے لوگوں کے سامنے #چیف کو لایا جائے

( ابنِ طالب صاحب اب اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ #لارڈ کو "آفس باس" بنا دیں ہم #لارڈ کو بھی #ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں )ایک سوال ! اس بات کی وضاحت نہیں ہوئی کہ ساحر کو "فیصل پلازہ" والے بندے کی #معلومات کیسے ہوئی اور وہ (ساحر) جو تُکے لگاتا رہا وہ تیر بن گئے ؟؟؟؟؟

اسی طرح جو گفتگو رزاق کے ساتھ کی وہ بھی "ہوائی تیر" تھے مگر سب کُچھ سچ نکلا آخر کیسے ؟؟؟؟؟؟؟؟

#سلطان اور رفاقت کو کس نوجوان نے گرفتار کیا ؟؟؟؟؟ وضاحت نہیں ہوئی

البتہ راحت کو گرفتار کرنے والے دو نقاب پوشوں میں ایک تو ساحر تھا دوسرا ؟؟؟؟؟؟؟

کیونکہ فارم کی طرف جاتے ہوئے ساحر کے ساتھ ثانیہ ہوتی ہے مگر آخر میں عباس کی سوچ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ساتھ تھا ............ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

آخری بات اس پورے ناول میں #فاکس کا نام تک نہیں آیا کہیں وہ #بیمار تو نہیں ہو گیا ؟؟؟؟

اور میں تو اُسے چیف کا #نائب سمجھ رہا تھا مگر نائب کی کرسی پر تو ساحر کو بٹھا دیا ہے چیف نے ....

عباس بھی ٹھیک رہا اس مشن میں ، صحیح معنوں میں "نہلے پے دہلا" ثابت ہو رہا ہے اور ناول کے آخری لفظوں میں بقول مصنف کے اُسے ساحر کو دیکھ کر ماں والی #فیلنگز بھی آنے لگیں ہیں ( اللہ خیر کرے ) .......اللہ پاک ابنِ طالب صاحب کو صحتِ کاملہ ، ایمان کی سلامتی اور قلم کو مزید سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے ... آمینوالسلام

Post a Comment

0 Comments