گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review Ataa_ur_Rehman Feedback Green Series ibnetalibs jasoosinovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels


 Feedback Green Series ibnetalibs jasoosinovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review Ataa_ur_Rehman: A New Series

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

پچھلے دنوں ابن طالب صاحب کی گرین سیریز سے آشنائی ہوئی تو چند دن کے اندر گرین سیریز کے 11 ناول پڑھ ڈالے. ماشاءاللہ مصنف نے ہر ناول میں کہانی کے پلاٹ اور کرداروں کے ساتھ انصاف کیا اور عمران سیریز کے بعد ایک بہترین سیریز سے قارئین کو روشناس کرایا جو بیک وقت دلچسپ و حب الوطنی پر مشتمل ہے اور ہمارے گم نام ہیروز کی قربانیوں کو اجاگر کرتی اچھوتی کاوش ہے.

میں ایک طالب علم کی حیثیت سے یہ کہنا چاہوں گا کہ ابن طالب صاحب نے قلم کا حق ادا کیا ہے اور ادب کی اس ناقدری کے دور میں اپنے حصے کا قلمی جہاد خوب کیا ہے اور حتی المقدور نوجوان نسل کو دور حاضر کے فتنوں سے روشناس کرایا اور ان کی ذہنی تربیت کے ساتھ جذبہ حب الوطنی کی روح بھی پھونکی.

تنقید کرنا تو سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے لیکن چند ایک تجاویز ہیں جو ذہن میں آئی ہیں اگر قبول افتد زہے نصیب.

آپ کرداروں کو بہت زیادہ الجھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کہانی کا پلاٹ بہت زیادہ الجھاؤ کی شکل اختیار کر لیتا ہے شاید ایسا آپ تجسس کے عنصر کو بڑھاوا دینے کے لئے کرتے ہوں مگر آپ کا ہر قاری آپ جیسا ذہین نہیں ہے مجھ جیسا کند ذہن تو ان بھول بھلیوں کے الجھاؤ کی وجہ سے کبھی اکتانے لگتا ہے کیونکہ قاری کا دامن کم پڑنے لگتا ہے. (اور یہ عنصر آخری 3، 4 ناولز میں کافی زیادہ ہوگیا تھا) اگرچہ آپ بعد میں لارڈ کی زبانی مشن کی حتمی رپورٹ کی شکل وضاحت کر دیتے ہیں لیکن وہ چاشنی ناپید ہوتی ہے جو خود قاری کہانی کی بُنت کو سمجھتے ہوئے محسوس کرتا ہے جیسا کہ ابن صفی صاحب کیا کرتے تھے کہ عمران کے لائن آف ایکشن کو اس طرح بیان کرتے کہ یوں محسوس ہوتا

ہر چند کہیں کہ ہے نہیں ہے

والی صورتحال بن جاتی تھی. تجسس بھی ختم نہ ہو اور تھوڑی بہت کہانی بھی پلے پڑتی رہے

دعا ہے اللہ رب العزت آپ کو دونوں جہانوں کی سعادتیں عطاء فرمائے اور زور قلم مزید بڑھے آمین

آپ کا خیر اندیش عطاء الرحمن

Post a Comment

0 Comments