گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review AliAsghar Feedback Guardian ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

 

 Feedback Guardian  ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review Ali Asghar: Guardian


ناول: گارڈین

تعارف/تبصرہ :علی اصغیر

اسلام علیکم

امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے، میں علی اصغر ہوں، آپکے گروپ میں نیا میمبر۔۔۔۔۔

جیسا کہ آپ سب کو پتہ ہے کہ گرین سیریز کا نیا ناول "گارڈِیَن" آ گیا ہے، جس کو بہت سے گروپ میمرز نے پڑھ لیا اور اپنی رائے اور تبصرہ وغیرہ بھی پیش کردیے ہیں۔ جن میں میں بھی شامل ہوں، یہ میرا پہلا تبصرہ ہے۔۔۔۔۔۔

ناول بہت اچھا لگا، اس ناول نے بہت سی پرانی یادوں کو تازہ کیا ہے، ناول کی شروعات بہت اچھی تھی جس میں ایک خوبصورت علاقہ کا ذکر کیا گیا جوکہ ظاہری طور پر مجھے کسی باغ یا پارک کی طرح لگا۔۔۔۔ جس نے مجھے میرے نویں جماعت کے ایک سبق "نام دیو مالی" کی یاد دلائی۔

اور ناول کے کردار سب ہی اچھے تھے، لیکن مجھے سب سے زیادہ ساحر اور گارڈین پسند آئے۔ بطوط کی بات ہی الگ تھی جب بطوط مزاحیہ ڈائیلوگ بولتا تھا تو بہت مزہ آتا تھا، جس کو پڑھ کر مجھے "سنو چندہ" ڈرامہ کے ایک کردار "جلال" کی یاد آئی جو کہ پٹھان تھا۔ (اصل جھٹکا تو تب لگا جب پتہ چلا کہ ساحر نے میک اپ کرکے بطوط کی شکل اختیار کی ہوئی تھی)۔

باقی کا ناول بہت اچھا لگا، پوری کہانی انٹرسٹنگ تھی۔ مجھے دو ڈائیولگ بہت پسند آئے، ایک تو بطوط کا تھا کنجر راجولیشن والا اور دوسرا ٹوٹی زندہ باد والا

ابن طالب بھائی نے کافی محنت سے یہ ناول لکھا ہے، جبکہ ان کی طبیعت بھی کافی عرصہ خراب رہی اور کچھ دیگر مسئلہ بھی تھے، لیکن انہوں نے ویسے ہی ناول پیش کیے جیسے پہلے تھے، مجھے سارے ہی کافی پسند آئے خصوصاً ناسور،،،،

ابن طالب بھائی سے میرا ایک سوال ہے کہ آخری دو تین پیجز میں ایک بندہ کا ذکر کیا گیا جو کہ ایک کمرہ میں ہے اور واش روم میں جاتا ہے اور کنگھی اور شیشہ نہیں ملتے اسے بال بنانے کے لیے اور پھر بعد میں وہ ساحر کی ویڈیو دیکھتا ہے لیپ ٹاپ میں وغیرہ وغیرہ،،،، ابن طالب بھائی نے اس کو ایک پہیلی ہی بنا کر رکھ دیا تاکہ اگلے ناول تک بندہ سوچتا رہے کہ آخر وہ کون تھا،،، واقعی ناول کے اخر میں بھی اسکا ذکر "وہ" کہہ کر ہی کیا گیا، پتہ نہیں "وہ" کون ہے؟


Post a Comment

2 Comments

  1. اس ناچیز کو اپنے بلاگ میں ڈالنے کے شکریہ۔ اللہ آپ کے ہر کام میں برکت فرمائے اور ترقی عطا کرے، آمین
    جزاک اللہ خیرا

    ReplyDelete
  2. آپ کی محبت ہے محترم، سلامت رہیں

    ReplyDelete