گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review NaveedAnjum Feedback Guardian Drones ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

 




Feedback Guardian Drones ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review Naveed Anjum


السلام علیکم!!

نوید انجم

"کیا بک رہا ہے بھوتنی کے....." گھوسٹ نے ناگواری سے منہ بناتے ہوئے کہا

"میں مقامی زبان تو جانتا ہوں لیکن یہ لفظ... اس لفظ کا کیا مطلب ہے جو بار باروظیفہ کرتے رہتے ہو.. بھوتنی کا..." گارڈین نے ہاتھ بڑھا کر راڈ زمین سے نکال کر ہاتھ میں تولتے ہوئے کہا.

یہ لفظ مقامی افراد کو motivation دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے, اس طرح کے اور بھی ہیں لیکن یہ میرا سب سے پسندیدہ لفظ ہے." گھوسٹ پہلی بار مسکرایا.

#گرین_سیریز

#ڈرونز

#ابن_طالب کے سنسنی خیز قلم کا طوفانDescription: ❤Description: ❤Description: ❤

گرین سیریز کی  کتاب #ڈرونز پڑھتے ہوئے اس پہ کیا جانے والا تبصرہ ادھیڑ بن کے مراحل میں رہا مگر کسے خبر تھی کہ ہمیشہ کی مانند ایک شاندار ناول اور جاندار مصنف عین اختتامی لمحات میں اس ممکنہ تبصرے کے یوں بخئیے ادھیڑ ڈالیں گے کہ سوچ کچھ دیر کیلئے مکمل طور پہ ساکت رہ جائے گی.

ابتدا سے انتہا تک عمدہ پلاٹ, جاندار کردار نگاری, بھرپور رفتار اور بہترین مکالمہ نگاری کے باوجود میرے لئے اس پہ تبصرہ ویسے کرنا, جیسے سوچا تھا, ممکن نہیں رہا.

کیا آپ یقین مانیں گے کہ مصنف نے اپنے چہیتے قارئین کو گویا فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے فائر کا لفظ بول دیا.

یہ کہنا مشکل اور سوچنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے کہ ان تین کرداروں کے بغیر گرین سیریز کو کیسے پڑھا اور محسوس کیا جائے گا.

ممکن ہے یہ کردار لوٹ آئیں اور عین ممکن ہے کہ لارڈ سپارک کا فیصلہ پتھر پہ لکیر ثابت ہو. یہ اگلی کتاب میں پتا چلے گا. ہاں مگر یہ ضرور پتا ہے کہ اگر یہ تین کردار لوٹ آتے ہیں تو کم خوشی اور زیادہ دکھ ہوگا. اور اگر یہ کردار گرین سروس سے ہمیشہ کیلئے جدا ہو گئے تو زیادہ خوشی اور کم دکھ ہوگا. کیوں...!!؟ کیوں کہ لارڈ سپارک کا یہ فیصلہ بالکل درست اور میرٹ پر ہے.

#محترم_ابن_طالب ایک اور سنسنی خیز اور بالکل اختتام پر قارئین کو دن میں تارے دکھا دینے والی اس بہترین کتاب کا شکریہ. اگرچہ فی الحال اس کتاب سے ملنے والی خوشی بڑی ہے یا دکھ.... یہ فیصلہ ابھی تک سوچ کے مانند ساکت ہے.

آپ کا قلم گرویدہ کرنے کا ہنر بخوبی جانتا ہے.

Post a Comment

0 Comments