گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review MuhammadWaqar Feedback Guardian Drones ibnetalibs Jasoosiovel UrduJasoosi) urduspyfiction pdfnovels

 


Feedback Guardian Drones ibnetalibs Jasoosiovel UrduJasoosi) urduspyfiction pdfnovels

Review  by Muhammad Waqar


گارڈین سیریز

تبصرہ/تعارف محمد وقار

السلام علیکم

جناب، ڈرون کے بارے میں کیا زبردست بات ہے۔ مجھے یہ سپیشل نمبر لگا رہا تھا جو  آیا اور چھا گیا۔ اس بار مکمل SCIENCE FICTION ناول تھا۔ واہ جناب آہستہ آہستہ آپ ادیب بن رہے ہیں۔ آپ نے ہر موضوع پر تقریباََ لکھا ہے، صرف یہ سائنس فکشن رہ گیا، وہ بھی لکھا  کر کسر نکال دی۔

ناول کا پلاٹ لاجواب تھا، پچھلے تمام ناولوں سے بہتر اور ٹھوس تھا۔ اسرار، سسپنس، ایکشن سائنس فکشن سب کچھ شاندا تھا۔ ساحر کا کردار ہر نئے ناول میں حیران کن ہوتا ہے۔ پچھلے ناول اور اس ناول کے آخر تک آپ کو ایک بات بتاؤں میں نے سوچا کہ ساحر ہی  گارڈین ہے، شاید Multiple Personality Disorder کی وجہ سے۔

دوسری بات یہ ہے کہ اس ناول میں گارڈین کا تھوڑا سا ماضی  بتایا گیاہے۔ میرے خیال میں اس میں بھی ایک معمہ ہے کیونکہ ساحر اور گارڈین ایک جیسے ہیں ۔ ایک ٹوئسٹ ہے کہ گارڈین ساحر کا بھائی ہے اور وہ غلط راستے پر چلا گیا یا کوئی دوسری طاقت اسے اسی طرح استعمال کر رہی ہے اور میں سوچتا ہوں گارڈین کو ایک سے زیادہ شخصیت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ اسے اپنے کسی مقصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

گھوسٹ کی انٹری حیرت انگیز تھی۔ ارطغرل کے منگول یاد آئے،گھوسٹ ان ایکشن میں کارکردگی تو اس سے بھی بہتر تھی، 2 سانڈ جیسے لوگوں کو صحیح  پیٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راما اور چنگیزی

میرا مشورہ یہ ہے کہ گارڈین زندہ رہے، ایک مزے دار قسم کا ولن آیا ہے۔ آپ کو پہلے ناول سے بڑی قسم کا ولن لینے کا کہہ رہا تھا۔ ویسے تو ابن صفی کے ناولوں کے علاوہ تمام برے کردار ہر ناول میں مر جاتے ہیں، انہوں نے اپنے ولن کرداروں جیسے SUNG-HI، THERESIA BUMBLEBEE، COLONEL HORATIO کو نہیں مارا۔ میں آپ سے بھی یہی کہوں گا کہ پلیز اس کردار کو مت ماریں۔ تفریح ​​اسی سے ہے۔

ایک ناول پڑھ کر مجھے ایسا لگا جیسے میں سب کچھ حقیقت میں دیکھ رہا ہوں۔ بالکل درست تمام حقائق دکھائے گئے ہیں۔ ممبران کے ساتھ جو برا ہوا اس پر مجھے افسوس ہوگا۔ شاید اب ہمیں چنگیزی پڑھنے کو نہ ملے لیکن یہ کردار تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھوتنی کا۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کا ہر آنے والا ناول پچھلے ناول سے بہتر ہو رہا ہے۔ اس بار مجھے لگا کہ میں مظہر صاحب اور ابن صفی کو پڑھ رہا ہوں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

ہم اگلے ناول اور ایڈونچر کا انتظار کریں گے۔

Post a Comment

2 Comments

  1. بہت عمدہ تبصرہ ہے۔۔ پڑھنے کا شوق پیدا کر دیا۔

    ReplyDelete