گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review Muhammad Nadeem Feedback Shikari ibnetalibs jasoosinovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

 Feedback Shikari ibnetalibs jasoosinovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review Muhammad Nadeem

 

محمد ندیم

#ناول نمبر 17 شکاری

اسلام علیکم!

ابن طالب صاحب اس بار 2 ماہ کے انتظار کے بعد تازہ ناول شکاری پڑھنے کو ملا جو کے گزشتہ اقساط سے پیوسطہ ہونے کے باوجود اپنی جگہ ایک مکمل کہانی ہے۔ مطلب اگر کوئی صرف شکاری ہی پڑھ لیتا تب بھی کہانی کی سمجھ آجاتی اور یہی اچھے لکھاری کی پہچان ہوتی ہے کہ اسکی کوئی بھی تحریر ہو قاری کے لیے دلچسپی اور تجسس کے ساتھ ساتھ کہانی سمجھنے میں آسانی ہو۔

اس بار خاص نمبر والی فرمائیش بھی پوری کر دی آپ نے گو کہ آپکی طبیعت بھی خراب رہی تھی پھر بھی اتنا اچھا اور صحت مند ناول لکھنے پر میری طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں آپ۔

خاص نمبر 3 حصوں میں اور ہر حصے میں پچھلے مختلف واقعات اور حالات کو سمیٹ کر آخر میں پوری کہانی کو اچھے انداز میں مکمل کرنا اور سارے الجھاءوں کو سلجھا کر کہانی اختتام پزیر ہوا۔

پہلے حصے میں بلیک میلنگ والی اور اس کے بعد باقی کے واقعات خاص نمبر واقعی خاص نمبر کہلوانے کا حق دار رہا۔

دوسرے حصے میں فاکس کا باقاعدہ تعارف اور آئی تھرڈ ونگ کے ممبرز کی انٹری نے ناول کو اور بھی دلچسپ بنا دیا مگر صفہ نمبر 19 میں فاکس کا نمبر، ونگ میں الیون بتایا گیا ہے جب کے صفہ نمبر 46 میں آئی ون؟

تھرڈ پیلس کا قیام خوشگوار اضافہ ہے۔ سوشل میڈیا کا منفی استعمال اور بندر+ماچس کی مثال فرقہ وارئیت کو ہوا دینا جیسے موضوعات۔۔۔۔۔۔واہ

پاکسٹیٹ اور ہند لینڈ نئے نام پسند آے اس بار سارے کردار ہی متحرق رہے اور سب نے اپنے حصے کا کام بخوبی نبھایا بشمول لارڈ کے جمال کی خواہش بھی پوری ہوئی لارڈ کے ٹیم میں آکر کام کرنے کی۔ کے ٹو ریزر سردار منگول سب ہی باری باری اپنے انجام کو پہنچھے مگر منگول کا شاید ایک جنم اور بھی باقی ہے۔ فادر کو صاف بچا لیا آپ نے اگلے وقت کے لیے۔

ہیلی کاپٹر اور ہسپتال والی بات کلیئر نہ کرتے آپ تو کافی الجھن ہوتی مگرآخر میں ہر چھوٹی بڑی بات پے نظر تھی آپ کی تشنگی نہیں رہنے دی اور کہانی کا The end ٹاپ کلاس رہا

ساحر کے اتنے روپ نے چکرا دیا چندن کو پسندیدہ کردار قرار دینے کو جی چاہا مگر آخر میں وہ بھی اپنا ہی نکلا بھرت بلدیو رومیو راکیش بہہاری جی سارے ہی جاندار کردار تھے خاص طور پے ہمسایہ ملک کے زبان وبیان کا انداز۔

اب اجازت چاہونگا پسندیدہ سکرین شارٹس الگ سے بھیج رہا ہوں

وسلام۔

Post a Comment

0 Comments