گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review Noman Dawood Feedback Parasites Shikari ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

 


Feedback Parasites Shikari ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review by NOMAN DAWOOD


#گرین_سیریز

#ناول: #شکاری

#مصنف: #ابنِ_طالب

#تبصرہ_و_تعارف: #نعمان_داؤد

پیراسائیٹس سے شروع ہونے والے سلسلے کا پانچواں ناول"شکاری" پڑھا گو کہ کچھ مصروفیات کے سبب لیٹ ہو گیا۔۔

"ناول بہت ہی اچھا رہا"

اب یہ ایک رسمی سی بات لگتی ہے

ہر گزرتے دن کے ساتھ ابنِ طالب کا قلم زور پکڑ رہا ہے ان کی تحریروں میں دلوں کو چھو لینے والی شگفتگی اور تازگی محسوس ہوتی ہے

عمدہ مزاح اور خوبصورت تشبیہات کے استعمال سے قاری محظوظ ہوتے رہتے ہیں تو دوسری طرف بےحد سسپنس اور کہانی کا الجھاؤ پڑھنے والے کو خوب ذہنی ورزش کروا دیتے ہیں۔۔

ایک چھوٹا سا اقتباس:

⁦⁩"چھت پہ ایک گارڈ اوندھا لیٹا، کمبل میں لپٹا، ڈیوٹی کی شدت سے خراٹے لے رہا تھا نووارد کو دیکھ کر مشین گن ہڑبڑائی مگر پھر چپ کر گئی کہ اگر مالک کو کچھ نہیں تو مجھے کیا "پاگل ٹریگر" نے کاٹا ہے جو بھونکوں۔"⁦⁩

Description: 😁Description: 😁Description: 😁Description: 👌Description: 👌Description: 👌

شکاری میں فاکس کے حوالے سے بہت کچھ جاننے کو ملا جیسا کہ پہلے سے ہی لگ رہا تھا کہ فاکس کو لارڈ نے کسی خاص کام کے لیے ہی ریزرو کر رکھا ہے اور اب تک فاکس کا کردار صرف ٹیم کی نگرانی تک ہی محدود تھا۔

مگر اب اس کی شخصیت کے حوالے سے کافی معلومات مل گئی ہیں ایک بات جو گزشتہ ناول ہیرو پڑھنے کے بعد کہی تھی کہ فاکس لارڈ کی تیسری آنکھ کے طور پر کام کر رہا ہے آپ نے تھرڈ آئی کے نام سے ہی ونگ بنا ڈالا۔۔Description: 😜Description: 😝Description: 😋Description: 😋

لارڈ کا ایک جملہ بہت معنی خیز اور کافی کچھ لیے ہوا تھا کہ:

"آگر تم سے یہ نہیں ہوتا تو تم میری جگہ آ جاؤ میں دیکھ لوں گا سب"

اس کا مطلب کہ فاکس بھی کوئی خاص ہی شے ہے جو کہ وقت پڑنے پر گرین سروس کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے

ویسے بھی اس کی پرسنالٹی بہت ڈیشنگ سی لگی ہے اور کافی عرصہ بعد کھل کر سامنے آیا ہے

لارڈ سپارک کو حرکت میں دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے اور اس بار تو لارڈ نے بلیک میلنگ والا قصہ بھی پاک کر دیا، کیا خوب حکمت عملی اور بے داغ پلاننگ کرتا ہے اور

اور دشمن کے گرد ایسا جال بُنتا ہے کہ اسے آخری لمحے تک احساس نہیں ہوتا۔۔

اور سپارک کا ایکشن ____

میں ابھی تک "پلیگ" کو نہیں بھلا سکا اپنی ٹیم ممبرز کی خاطر چند ہی گھنٹوں میں اس نے چن چن کر ان لوگوں کا صفایا کر دیا تھا اس وقت لارڈ کی اپنی سروس کے ساتھ گہری جذباتی وابستگی بھی نظر آئی تھی۔

اس مشن میں ٹیم نے سرحد پار پڑوسی ملک میں سردار منگول کے خلاف الگ الگ گروپس کی شکل میں کام کیا گو کہ اس میں حد سے زیادہ الجھن بھی رہی کیونکہ تین چار ٹریکس ایک ساتھ چل رہے تھے مگر آخر میں ہر بات کلیر ہوتی چلی گئی۔۔

اور ساحر کی کی تو بات ہی الگ ہے فادر کے ساتھ اس کا ٹاکرا بھی خوب ہوتا ہے ان دونوں کی جسمانی فائٹ بھی بہت کمال کی تھی سیر پر سوا سیر۔۔

سردار "بغلول" مر کر بھی زندہ ہو گیا اور یہ کیسے ممکن ہوا یہ بات نہیں پوچھوں گا کیونکہ اس کا جواب وہی ملے گا جی ہاں درست سمجھے

"میں نہیں بتاؤں گا"

Description: 🤣Description: 🤣Description: 🤣Description: 🤣

یہ بات تو طے شدہ ہے کہ گرین سیریز میں ہر سوال اور الجھنوں کے جوابات ساتھ ساتھ آئندہ ناولوں میں ملتے رہتے ہیں اس سے تجسّس برقرار رہتا ہے۔۔

ساحر کو زہریلا انجیکشن لگنے کا راز بھی کھل گیا۔۔

جمال کو بھی باقاعدہ طور پر سروس میں لے لیا گیا

اور اور

یہ چنگیزی کیا بلا ہے جو لارڈ کے ساتھ مل کر اس وائرس کا توڑ بنانے لگا ہےجو سردار نے پھیلایا تھا۔۔۔Description: 🤔Description: 🤔

آخر میں ابن طالب سے ایک گزارش کہ گرین سیریز کو سیریز ہی رہنے دیں پیراسائیٹس کا قصہ بہت طول پکڑ چکا ہے اور اب یہ سیریل کی طرح لگ رہا ہے

منگولوں کی کہانی ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی مگر ایک بات تو ہے کہ فادر،سردار منگول وغیرہ اب بہت مضبوط کردار اور زبردست ولن بن چکے ہیں ان کو ختم کرنا بھی آسان نہیں ہو گا مگر پھر بھی میں چاہتا ہوں کہ اب بس۔۔۔

یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ کیا ہوتا ہے تب تک اگلے ناول کا انتظار رہے گا۔۔۔۔


Post a Comment

0 Comments