گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review ImranSeries Noman Dawood ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

 

Review ImranSeries Noman Dawood ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Journey of Reading Spy Fiction

میری نظر میں گرین سیریز:

نعمان داؤد

Description: 🌷Description: 🌷Description: 🌷السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہDescription: 🌷Description: 🌷Description: 🌷

امید ہے کہ آپ سب بخیر و عافیت اور ہرے بھرے ہونگےDescription: 😊

Description: ✍️طویل وقفے بعد ایک بار پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہوں بقول شاعر:

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا

Description: ✍️قبل اس کے گرین سیریز پر کوئی بات کروں آج میں اپنے بارے میں کچھ بتانا چاہوں گا کہ کس طرح مجھے جاسوسی ناول پڑھنے کا شوق پیدا ہوا اور عمران سیریز سے کیسے واقفیت ہوئی۔

#عمران_سیریز_سے_تعارف:

Description: ✍️ســـنہ ۲۰۱۱ کی بات ہے جب میں فرسٹ ائیر کا طالبعلم تھا ایک دن اپنے کزن کے ایک کتاب دیکھی جس پر عمران سیریز لکھا تھا نیچے مظہر کلیم ایم اے اور ناول کا نام اب یاد نہیں بہرحال یہ میرے لیے ایک نئی چیز تھی اس سے پہلے تو صرف ڈائجسٹ

،رسائل اور اسلامی کتب ہی پڑھا کرتا تھا مطالعہ کا شوق تو بچپن سے ہی تھا شاید تیسری یا چوتھی جماعت میں فضائل اعمال مکمل پڑھ چکا تھا خیر بات چل رہی ہے عمران سیریز کی تو میں نے وہ ناول لے لیا اور پڑھنے لگا بغیر کسی وقفے کے ناول مکمل پڑھ لیا پھر جا پہنچا اسی کزن کے پاس کہ یار یہ تو بہت زبردست اور دلچسپ ناول تھا ایسے اور بھی ہیں تو دو اس نے تین، چار ناول مزید دیدیے بس پھر کیا تھا راتوں رات پڑھ ڈالے۔۔

Description: ✍️پھر تو عمران سیریز جیسے ایک نشہ بن گئی روازنہ جب تک ایک ناول نہ پڑھ لیا جائے رات کو نیند ہی نہیں آتی تھی ہر روز شام کو جاتا اور ناول لے کر آجاتا اس وقت گھر کے پاس ایک پرانی کتابوں کے سٹال سے ناول آدھی قیمت پر مل جاتے تھے۔

Description: ✍️عمران سیریز کے ساتھ اپنا یہ سفر یوں ہی رواں دواں ⁩رہا, ماہ وسال پر لگا کر اڑتے چلے گئے، زندگی میں کئی موڑ آئے مگر عمران سیریز کا ساتھ نہ چھوٹا۔ مظہر کلیم ایم اے کی محبت دل میں گھر کر گئی۔

Description: ✍️سیکرٹ کے کرداروں سے ایسی انسیت ہو گئی کہ زندگی کا ایک لازمی جزو بن کر رہ گئے کبھی یہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ یہ صرف ایک ناول کے کردار ہیں۔ جولیا اور عمران کی محبتDescription: 👩‍❤️‍👨، تنویر کا جوشیلا پن، کیپٹن شکیل کی ذہانت، صفدر اور صالحہ،، ٹائیگر اور روزی راسکل، فور سٹارز، جوزف جوانا کی جوڑی اور ان کی عمران سے محبت اور تابعداری۔۔۔۔ بلیک زیرو بطور چیف، سلیمان اور عمران کی نوک جھونک یہ سب کچھ حقیقی لگتا۔۔۔

Description: ✍️پہلے پہل تو ناول پڑھنے کا واحد ذریعہ کتاب ہی تھی پھر سمارٹ فون اور 3G کا دور آگیا، بلا شبہ انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات کا وہ خزانہ ملا جو پہلے ممکن نہ تھا اس بات سے قطع نظر کہ پی ڈی ایف نے کتابوں کو بہت نقصان پہنچایا مگر انٹرنیٹ پر وہ ناول بھی پڑھنے کو ملنے لگے جو مارکیٹ میں نایاب ہو چکے تھے

Description: ✍️وقت گزرتا رہا بالآخر سال ۲۰۱۸ کے وسط میں عمران سیریز کے اس تاریخ ساز دور کا اختتام ہوا جب یہ روح فرسا خبر سنی کہ ہمارے محبوب مصنف مظہر کلیم ایم اے اس دار فانی سے کوچ کر گئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون Description: 😭Description: 😭Description: 😭

Description: ✍️چار دہائیوں پر محیط مظہر کلیم ایم اے کا عہد تمام ہوا ابن صفی صاحب کے شروع کردہ مشن کو انہوں نے بخوبی نبھایا اور عمران سیریز کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔۔۔

Description: ✍️ہمارے ہر دلعزیز مصنف مظہر کلیم ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے اللّٰہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے آمین

#گرین_سیریز_ایک_نئے_دور_کا_آغاز

Description: ✍️گزرے سال میں جہاں عمران سیریز کے لیجنڈ مصنف مظہر کلیم ایم اے ہم سے رخصت ہوئے وہیں اس سال کا اختتام ہمارے لیے خوشی کی نوید بھی دے گیا

ہم جو کہ مظہر کلیم کی وفات کے بعد مایوسی کا شکار تھے کہ اب عمران سیریز کا مستقبل کیا ہوگا ایسے میں ان کے ایک مداح، انکے چاہنے والے، اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک جناب #ابن_طالب نے مظہر کلیم کا مشن جاری رکھنے کا بیڑہ اٹھایا۔

Description: ✍️#گرین_سیریز کے نام سے ایک شاندار سلسلہ شروع کیا کچھ نئے کردار تخلیق کیے ساحر ایک زبردست کردار ہے اور گرین سیریز کا پہلا ہی ناول اس قدر عمدہ کہ سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

Description: 🌷Description: 🌷______ #نـــــاسور ______Description: 🌷Description: 🌷

Description: ✍️سچ کہوں تو یہ ناول میں نے ڈرتے ڈرتے شروع کیا تھا کہ پتہ نہیں کیسا ہو گا (اس وقت تک میں عمران سیریز کے سحر میں جکڑا ہوا تھا کچھ اور پڑھنے کی ہمت ہی نہیں پاتا)

Description: ✍️مگر ناول شروع کرتے ہی لگا کہ یہ کچھ جانا پہچانا سا انداز ہے اور پھر ساحر کی انٹری ہی جس انداز میں ہوئی، ناول میں دلچسپی بڑھتی گئی ساحل سمندر، ساحر کی غلیل سے نشانہ بازی اور عمران جیسی حماقتیں کر کے لوگوں کو ہنسانا۔۔۔

Description: ✍️بے اختیار ناول پڑھتا چلا گیا ایک بار بھی محسوس نہیں ہوا کہ کسی لکھاری کا یہ پہلا ناول ہے اس قدر عمدہ، بہترین منظر نگاری، دو طرفہ انداز بیاں اور ایکشن سے بھرپور (مظہر کلیم مرحوم کی یاد تازہ ہو گئی)

Description: ✍️ابتدائی 50 صفحات پڑھنے کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ تو صرف پہلی قسط ہے ابھی ناول باقی ہے اب کیا کروں فوراً گرین سروس پیج کا رخ کیا اور بقیہ اقساط کی تلاش شروع کر دی scroll down کر کر کے انگلیاں تھک گئیں (ساتھ ہی ابن طالب سر پر غصہ بھی آیا کہ انہوں نے مجھے مکمل ناول کیوں نہیں بھیجا تھا Description: 😊Description: 😊)

بالآخر بقیہ تینوں اقساط مل گئیں اور ناول پھر شروعرات کے 3 بجے ناول مکمل کر کے ہی چھوڑا مگر طبیعت ہشاش بشاش ہو گئی۔۔

Description: ✍️ساحر کی شخصیت نے بہت متاثر کیا، اس کے ساتھیوں کبیر اور جبران نے بھی معاشرے کو کھوکھلا کرنے والے سانپوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کی، اور ان کے ساتھ جنید کی کوشش بھی قابلِ ستائش تھی۔۔

پورے ناول کے دوران جو سوچ ذہن میں گردش کرتی رہی کہ ساحر کی ایک مکمل ٹیم ہونی چاہیے جسے سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہو، اس کا اظہار ساحر نے خود ہی کرنل وجاہت سے کر دیا۔ کرنل صاحب کے ڈرائیور بھی کوئی اونچی ہی چیز لگے ان کا پراسرار لہجہDescription: 🤨Description: 🤨

Description: ✍️بلاشبہ ناسور ایک بہترین ناول ہے اس قدر عمدہ ناول لکھنے پر جناب ابنِ طالب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں خوش رہیں اللّٰہ تعالیٰ آپ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین Description: 🤲

Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲Description: 🌲

آج گرین سیریز کامیابی سے اپنا ایک سال

مکمل کر کے دوسرے سال میں داخل ہو

رہی ہے اس ایک سال میں ابنِ طالب سر

نےسات زبردست ناول تحریر کیے اور آج

ان کے آٹھویں ناول"مسٹر بی" کی اشاعت

پر جناب ابنِ طالب کو بھرپور

خراج تحسین پیش کرتا ہوں


Post a Comment

0 Comments