گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Feedback ibnetalibs thankyou readers jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

 

 thankyou readers jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

 Feedback by the Writer of Green Series


السلام علیکم قارئینDescription: ❤️Description: ❤️Description: ❤️Description: ❤️

درحقیقت کہ عمران اسلم صاحب کے تبصرے کا جواب ہے لیکن خیال آیا کہ سب تک بات پہنچے تو پوسٹ کر دیا۔

بہت بہت شاندار اور تبصروں میں شاہراہِ تبصرہ تعمیر کرنے پہ مبارکباد۔۔ آپ نے منظر نگاری سے لے کر کرداروں کی بنت تک ہر ایک بات کو اس میں پرو دیاDescription: ❤️Description: ❤️Description: ❤️ ، دل باغ باغ ہو گیا کہ آپ نے میری تحریر اورمیرے لئے اتنی عرق ریزی کی۔۔ میں اپنی تحریر میں ایویں ہی "استاد بننے " سے کتراتا ہوں جس وجہ سے نصیحتوں کے انبار لگانے سے بھی ڈرتا ہوں کیونکہ میں اپنے آپ کو بھی جانتا ہوں۔۔۔ کہانی کے حساب سے جتنا ضروری ہو اتنا ضرور لکھ دیتا ہوں۔ ایسے مناظر یا مکالمے لکھتے ہوئے اشارے استمعال کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ جس نے پہنچنا ہو،خود پہنچے جیسے ریاض اور پھیری والے سے متعلق مناظراور ضرورت کے وقت کھل کر بھی بات کر دیتا ہوں۔اس ناول کے دونوں موضوع بہت حساس تھے اور میں آخری لمحے تک کشمکش میں رہا کہ قارئین کو کیسے لگا گا؟ ایک میں مذہب اور ایک میں اخلاقیات اور پردہ زیادہ اہم تھا اور ایسے معاملات میں اگر کسی کی دل آزاری ہو تو گڑبڑ ہو جاتی ہے ، میں قارئین کا ممنون ہوں جنہوں نے حد میں لکھی گئی اس پرمعنی تحریر کو پسند کیا۔مسٹربی اور سپارک کی اس سے متعلق تشہیر پہ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کیا ہونے والا ہے اور یہ دونوں کیا کرنے والے ہیں۔ ہیرو سے متعلق آپ نے جو خیالات ظاہر کئے ان کا جواب تو اب ناول کی صورت میں آچکا ہے، کسی بھی طرح ہضم فرمائیں۔ عباس کی بے شک تربیت جاری ہے اور جاری رہے گی، فازر۔۔۔۔ وہ بس ایسا ہی ہے۔ نازک موضوع ایک قاری کی تجویز تھی، اس پہ کہانی ذہن میں بنی تو لکھ دیا۔مسٹربی کا اثر ہونے لگا ہے ہر طرف۔۔ آپ دیکھیں گے کہ قارئین بھی اس کا مکالمہ لکھنا پسند کرنے لگے ہیں جو میرے لئے خوشگوار حیرت اور خوشی کا باعث ہے۔ سلامت رہیں جناب۔۔ بہت بہت شکریہDescription: ❤️Description: ❤️Description: ❤️Description: ❤️

میں تمام قارئین کو ممنون ہوں جن کے پیار اور خلوص اور تعمیری تنقید و تعریف نے گرین سیریز کا سفر جاری رکھنے میں مدد کی اور ہم دسویں سیڑھی پہ پہنچے۔۔ والسلام۔۔۔


Post a Comment

0 Comments