گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Feedbak GreenSeries urduspyfiction pdfnovels ibnetalib


 

Feedbak GreenSeries urduspyfiction pdfnovels ibnetalib

A Review by Faisal Aziz: About First Five Novels of Series


گرین سیریز کے شروعاتی ناولوں کے حوالے سے محترم فیصل عزیز صاحب کا اظہار خیال

تا حال میں گرین سیریز کے 5 ناول پڑھ پایا ہوں۔ سو مختصراً اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہوں گا۔ میں عرصہ 30 سال سے کتابوں اور ناول کا شوقین انسان ہوں۔ تو اتنا عرصہ سے ناول پڑھ پڑھ کر آپ کسی حد تک پلاٹ اور لکھاریوں کے اندازِ تحریر سے واقف ہو جاتے ہیں۔ ابنِ طالب صاحب کے ناول جاسوسی ناولوں میں ابنِ صفی اور مظہر کلیم ایم اے (مرحومین) کا پرتو لئے ہوئے ہیں۔ یقیناً جدت پسندی بھی نظر آتی ہے مگر ایسی نہیں کے ناقابل ہضم ہو۔

کہانی کے پلاٹ کو پھیلا کر بوریت کا شکار کیے بنا خوبی سے سمیٹتے ہیں آپ ۔اور کہانی کو سمیٹتے ہوئے ساری کہانی بھی مختصراً انداز میں خوبی سے بیان کرتے ہیں آپ۔ کہانی کے کردار جاندار ہیں اور ایسے کردار کی عکاسی کرتے ہیں جیسا ایک مومن کو حقیقی معنی میں ہونا چاہئے۔ کیونکہ کرداروں کے ماضی سے تاحال پردہ نہیں اٹھا تو یہ تجسس بھی قاری کو باندھے ہوئے ہے۔ قصہ مختصر یہ ہماری نسل کیلئے ایک اچھا اور تعمیری کردار والا ادب ہے۔ جسکی جتنی پزیرائی کی جائے کم ہے۔

مگر کچھ جگہ یہ محسوس ہوا کہ پلاٹ کے سین کہیں بہت مختصر ہیں تو کہیں طوالت زیادہ رکھی گئی ۔ کہیں کہیں یہ محسوس ہوا کہانی کا اختتام سرعت پزیری میں کیا گیا، مگر یقیناً یہ میری ذاتی سوچ اور خیال ہے۔ لیکن ناول میں پروف ریڈنگ کی قلت شدت سے محسوس ہوئی جو کہ یقیناً توجہ طلب ہے۔

امید ہے کہ جیسے جیسے اپنے باقی ناول پڑھوں گا آپ سے اور آپکی تحریر سے مزید شناسائی ہو جائے گی۔ دعا ہے اللہ پاک آپکے قلم اور اسکی تخلیقی صلاحیتوں کو اور خوبیوں اور نکھار سے نوازے۔

والسلام

فیصل عزیز

 

Post a Comment

0 Comments