گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Green Series Sahir Ali Gardezi spy fiction urdupdfnovels actionnovels

 

Green Series Sahir Ali Gardezi spy fiction urdupdfnovels actionnovels

A Scene From Red Wolf


ایک جھلک

"تم ذہین نوجوان ہو،تمہاری موت کا مجھے افسوس رہے گا۔"کرنل نے غراتے ہوئے کہا توساحر نے مسکرانے پر ہی اکتفا کیا۔

کرنل تیزی سے آگے بڑھا، ساحر کے پاس پہنچ کر اس کے دونوں ہاتھ تیزی سے پھیلے جیسے وہ ساحر کو بازوؤں میں جکڑنا چاہتا ہو، ساحر اس سے بچنے کے لئے نیچے جھکا ، کرنل نے محض ڈاج دینے کے لئے ہاتھ پھیلائےتھے، ساحر کے جھکتے ہی کرنل تھوڑا سا ہوامیں اچھلا اور ا س کا گھٹنا پوری قوت کے ساتھ ساحر کے جھکے ہوئے سر پر لگا، تڑاخ کی آواز سے ساحر جھٹکے سے پیچھے کو ہٹا، کرنل کی سائیڈ کک تیزی سے اس کی طرف بڑھی اور ساحر کے سنبھلنے سے پہلے ہی اس کے سینے پر پڑی، ساحر اچھل کر پشت کے بل زمین پر گرا۔ کرنل نے قلابازی ماری اور اس کے دونوں پاؤں جڑ کر ساحر کے گھٹنوں کی طرف بڑھے، یہ ضرب اگر پڑ جاتی تو ساحر کے گھٹنے فوری ٹوٹ جاتے لیکن ساحر نے نیچے گرتے ہی دونوں ٹانگیں سر کی طرف اٹھا لی تھیں، وہ اصل میں جمپ کر کے اٹھنا چاہ رہا تھا، یہ حرکت اس کے کام آ گئی۔ اس کی ٹانگیں اٹھتے ہی کرنل کے دونوں پاؤں زور سے زمین پر لگے اور ابھی وہ سنبھلا ہی تھا کہ ساحر نے جمپ لیا اور دونوں ٹانگیں اکٹھی کر کے کرنل کے سینے پر دے ماریں کرنل دھڑام سے زمین پرگرا …….ادھرساحر اپنے قدموں پرکھڑا ہو چکا تھا،وہ ابھی بھی مسکر ا رہا تھا۔کرنل الٹی قلابازی مار کر کھڑا ہو ا۔

"تم بہت حوصلہ مند ہو۔"۔اس نے تعریفی انداز میں کہا لیکن ساحر نے جواب دینے کی بجائے اس کی طرف قدم بڑھائے،جیسے ہی کرنل کے پاس پہنچا وہ ایسے لڑھک کر گِرا جیسے ٹھوکر لگی ہو ۔ کرنل نے اپنی طرف بڑھتے ہوئے ساحر کے وجود سے بچنے کے لئے جمپ لیا اور واپس زمین پر آگیا لیکن اس سے پہلے کہ وہ ساحر کی طرف مڑتا،دو ہاتھ اس کے دونوں پہلوؤں پر پڑےاور وہ زمین سے بلندہوتا ہواپوری قوت سے دیوار سے ٹکرا یا اور پھر زمین پر آگرا، ایک لمحے کے لئے اس کا دماغ ماؤ ف ہوا لیکن وہ فوری کھڑا ہو گیا۔ساحر اصل میں جان بوجھ کر ڈاج دینے کے لئے گرا تھا، جیسے ہی کرنل نے جمپ لیا ، ساحر اس کے پیچھے پہنچتے ہی فوری کھڑا ہو گیا اور اس کو پہلوؤں سے پکڑ کر دیوار کی طرف اچھال دیا۔

کرنل ۔۔ساحر کے اس داؤ سے جان گیا کہ مقابل بھی کوئی خاص چیز ہے۔ وہ تیزی سے ساحر کی طرف دوڑا، ساحر کے پاس پہنچ کر وہ چابی والے کھلونے کی طرح رکا اور ایک ٹانگ پر گھوم کر اس نے ساحر کے گھٹنے پر ضرب لگانے کے لئے کک کی، یہ اس نے ساحر کو ڈاج دیا تھا، ساحر اس سے بچنے کے لئے پیچھے ہوا ، کرنل کی ٹانگیں فوری اوپر اٹھیں اور ساحر کی ٹھوڑی کی طرف بڑھیں، اس ضرب سے ساحر کی گردن ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ٹوٹ جاتی، لیکن وہ تھوڑا سے سائیڈ پرہوا، اور چہرےسے آگے نکل جانے والی ٹانگیں پکڑیں ، اس نے پوری قوت کے ساتھ کرنل کو گھما کر پھر سے ……دیوار سے دے مارا۔ اس بار کرنل کے اٹھنے سے پہلے ساحر اس کےسر پر پہنچ چکا تھا، ساحر کی کک کرنل کی پسلیوں میں لگی اور کرنل کی آہ نکل گئی۔ اس کی پسلی ٹوٹ گئی تھی، ساحر کی اگلی کک کرنل کے جبڑے پرپڑی اور کرنل کے دوتین دانت باہر آگرے، کرنل نے ساحر کی ٹانگ پکڑ کو اسے جھٹکا دیا تو ساحر لڑکھڑا کر پیچھے ہٹ گیا، کرنل تیزی سے کھڑا ہو گیا۔ اب پھر وہ دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے۔

"آگے بڑھو کرنل۔۔میں اس ڈرامے بازی سے اکتا گیا ہوں۔"۔ساحر نے غرا کر کہا، وہ جب سے کرنل کے سامنے آیا تھا پہلی بار اس طرح بولا تھا۔ کرنل چونک گیا۔ کچھ دیر پہلے نظر آنے والے پاگل سے نوجوان کے متعلق اس کی رائے اب بدل رہی تھی۔کرنل بھی جلد سے جلد وہاں سے نکلنا چاہتا تھا، وہ دونوں تیزی سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے………..ساحر ………کرنل ………..کے ہر حملے کے ساتھ پیچھے ہٹتا جا رہا تھا جس سے کرنل کا اعتماد بڑھ رہا تھا، دیوار کے نزدیک پہنچ کر جیسے ہی کرنل کا مکا ساحر کی طرف بڑھا، وہ تیزی سے نیچے بیٹھا اور سائیڈ سے نکل کر کرنل کے پیچھے پہنچ گیا۔کرنل بروقت مکا نہ روک سکا اور اس کا مکا دیوار پر لگا۔۔کرنل کے منہ کا ذائقہ ایک بار نمکین ہو ا اور وہ غضبناک ہو کر مڑنے ہی لگا تھا کہ اس کی کمر پر زور دار لات پڑی اور اس کا چہرہ دیوار سے ٹکرایا، جتنی قوت سے اس کا سر دیوار سے لگا، اس کے دماغ کے چودہ تو کیا ۔۔بیس ۔۔اکیس طبق روشن ہو گئے.

گرین سیریز۔۔۔۔ ریڈوولف ۔۔۔ ناول نمبر 9۔۔۔از ابنِ طالب

 


Post a Comment

0 Comments