Aakhriya
Sheeshy ki Cheekh by Ibn e Talib
Green Series
Urdu Spy Fiction
آخریہ
"آخریہ"
کی ابتدا مبارک!
"آج سے ہماری نشست یہاں ہوا کرے گی۔ حال ہی میں نے سوشل
میڈیا پر کچھ گروپوں میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ وہاں اپنی سیریز کا تعارف بھی لگایا
اور اس پر آنے والے تجزیوں کی وجہ سے شیشے کی چیخ کا پہلا منظر بھی ٹِکا دیا۔
حاصل وصول یہ ٹھہرا کہ محبت کرنے والوں نے محبت کی اور تکبر و ٹھٹھہ کرنے والے بھی
ملے۔ وہ کہتے ہیں کہ "ابنِ" لکھنے
سے انفرادیت ختم ہو جاتی ہے جبکہ خود دو ٹانگوں پر تھے تب بھی منفرد…… گرین سیریز کے بارےمیں جان کر تعدادبڑھے تب بھی منفرد۔دہراتا
ہوں……گرین سیریز 2018 کے موسم گرما میں لکھنا شروع کی تھی۔صرف
اس وجہ سے یاداشت میں نہیں کہ یہ بھولنے والی چیز نہیں بلکہ……پنجاب حکومت کی طرف سے ملا لیپ ٹاپ جو
ٹیب بھی بن جاتا تھا……اسے اٹھائے کبھی ادھر تو کبھی ادھر…… رات کو چھت پر تو دن بھر کرسی ،فرش ہر جگہ بیٹھ کر پلیگ،ناسور،مافیا، فیمن
اور ریڈوولف لکھے جن کی بعد میں
"تو
……جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے (نہیں تو گوگل کر لیجیے)
مظہر
کلیم صاحب کی 26 مئی 2018 میں وفات ہو گئی، میں نے انہیں 20 مئی 2018 کو ای میل بھیجی۔
یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ میں سوشل میڈیا…… بالخصوص عمران سیریز گروپس
وغیرہ میں نہیں تھا ورنہ ان کی بیماری ……کا علم ہوتا۔اندازََ مئی سے اگست یا
ستمبر تک……میری ملتان میں اشرف قریشی صاحب سے فون پر کئی مرتبہ بات
ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک تو وہ نئی سیریز نہیں چھاپ سکتے دوسرا پی ڈی ایف
کی وجہ سے اس کام کا کوئی مستقبل نہیں۔ ان کا مشورہ تھا کہ میں لکھنا بند کردوں۔ انہی
سے پہلی بار خالد نور صاحب( عاطر شاہین) کا نام بھی سنا (عاطر شاہین
صاحب عمران سیریز اور بچوں کی کہانیاں لکھتے ہیں۔آپ کی تحاریر جاسوسی رسائل میں بھی
چھپتی ہیں) اور
ان کے کام کے حوالے سے بھی انہوں نے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نئے مصنف سے دو یا
تین سال بچوں کی کہانیاں لکھواتے ہیں پھر عمران سیریز کے لئے موقع دیتے ہیں۔ یہاں اتنا
بتانا ہی مناسب ہو گا۔ اس دوران میں نے جاسوسی ڈائجسٹ میں بھی کوشش کی لیکن بات نہیں
بنی…… یعنی جواب نہیں آیا۔ آخر کار اکتوبر کے آگے پیچھے
……یا……درمیان میں…… فیس بک پر "ابنِ طالب"
کے نام سے پروفائل بنائی……"گرین سیریز بائے ابنِ طالب" کے نام
سے پیج بنایا اور سیریز کی تشہیر شروع کر دی۔ اس تشہیر کی غرض سے میں عمران سیریز کے
گروپ میں شامل ہوا۔ مزاج دیکھے ……اور یہ بھی جان پایا کہ ابنِ صفی ہیں
جنہوں نے عمران سیریز اور
جاسوسی دنیا لکھی۔ جاسوسی دنیا سے بھی میرا پہلا تعارف تھا۔ یہ بتانے میں بھی عار نہیں سمجھتا کہ مظہر کلیم صاحب کی لکھی عمران سیریز کے پیش لفظ میں ایک یا دو مرتبہ ابنِ صفی صاحب کے کرداروں کے حوالے سے ذکر پڑھا تھا لیکن تب اس نام کی حیثیت یا تعارف نہ تھا۔ ناول کی باقی باتوں جتنی تاثیر رکھتا تھا……اصل تعارف فیس بک گروپس میں شامل ہونے پر ہوا جس نے نام کی اہمیت و تاثیر کی سطح بدل دی۔"…………
"ہاں……ساحر کے شروعاتی دو ایک ناولوں میں آپ کو عمران
کی جھلک نظر آئے گی……بعد میں یہ یوں غائب ہو گی آپ بھی محسوس
نہ کر سکیں گے……ویسے عمران کی جھلک ہونا بری بات نہیں……ابنِ صفی
صاحب نے کمال اور بے مثال کردار تخلیق کیا ہے۔ مظہر کلیم صاحب نے اس کے ذریعے مجھ پر
کافی احسانات ہیں۔ اللہ مرحومین کو غریقِ رحمت فرمائے۔"
"کہنے
دیجئے کہ "ابنِ طالب" کے ابن کا "محترم ابنِ صفی" کے ابنِ سے کوئی
تعلق نہیں۔ وہ پہلے ہیں تو تخت انہی کا ٹھہرا لیکن
وہ اللہ کی ڈکٹیٹر شپ کے قائل تھے، اپنی نہیں۔ بس بات یہ ہے…… اللہ یہاں کارخانہ بند نہیں
ہوتا اور……کارخانہ چلنے سے کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہوتا…… مزدور ہمیشہ نالاں رہتے ہیں……کیا کہیں !
مجبوراََ لکھے گئے اس بھاری بھرکم آخریہ کے لئے معذرت…… ان شاءاللہ اگلی نشست میں کچھ اور بات ہو سکے گی۔
والسلام
ابنِ طالب
( سیدقاسم علی شاہ ولد طالب حسین شاہ)
22-08-2026


0 Comments