' xmlns='http://www.w3.org/1999/xhtml' xmlns:b='http://www.google.com/2005/gml/b' xmlns:data='http://www.google.com/2005/gml/data' xmlns:expr='http://www.google.com/2005/gml/expr'> Review Jolaash by Ibn e Talib Urdu Super Series Feedback by Fozan Ashraf Urdu Comics novel Urdu Jasoosi urdu science fiction pdf novels

گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Review Jolaash by Ibn e Talib Urdu Super Series Feedback by Fozan Ashraf Urdu Comics novel Urdu Jasoosi urdu science fiction pdf novels

 


 Review : Jolaash 

by Ibn e Talib  

Urdu Super Series 

Feedback by Fozan Ashraf 

Urdu Comics novel Urdu Jasoosi urdu 

science fiction pdf novels

ایک وقت تھا جب ملک بھر میں کتاب کا ڈنکا بجتا تھا۔ کتب خانوں پر کہانیاں پڑھنے والوں کا تانتا بندھا رہتا۔ پھر ٹیکنالوجی کا ایک طوفان برپا ہوا، کتابوں کی جگہ سکرینوں نے لی، کہانیاں کو پڑھنے کی بجائے دیکھا جانے لگا، کتب خانے ویران ہو گئے، پبلشرز بے روزگار ہو گئے اور کہانیاں بُننے والے ہردلعزیز مصنفین بھی ایک ایک کر کے اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اب جب گرد بیٹھنا شروع ہو چکی، موبائل فون سے شروع ہونے والا سفر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے ہوتا ہوا مصنوعی ذہانت پر پہنچ چکا، قارئین پھر سے روٹھی ہوئی کتابوں کو منانے میں لگ گئے ہیں۔ بک سٹالز آباد ہو رہے ہیں۔ کہتے ہیں یہ کتابوں سے عشق کی آخری صدی ہے۔ مجھے تو لگتا ہے کتابوں سے عشق کبھی کم نہیں ہوگا البتہ میڈیم ضرور بدل چکے ہیں۔ پی ڈی ایف اور آڈیو بُک ارزاں اور قابلِ رسائی ضرور ہیں البتہ جو مزہ کتاب کو ہاتھ میں پکڑ کر کہانی پڑھنے میں ہے اسکا کوئی نعم البدل نہیں۔

 آپکے ہاتھ میں جو کتاب موجود ہے یہ ایک ایسے مصنف کی تخلیق شدہ ہے جنھیں پڑھ کر قاری پھر سے نوے کی دہائی کے ناسٹیلجیا میں چلا جاتا ہے۔ ابنِ طالب جاسوسی ادب کی صنف میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ہیں۔ آپ بچوں اور نوجوانوں کے لیے لکھنے والے ایک مقبول مصنف ہیں۔ ان کی مشہور “گرین سیریز” کے تحت اب تک بیس جاسوسی ناول شائع ہو چکے ہیں جو قارئین میں بے حد پسند کیے گئے۔

 اردو ادب میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے “سوپر سیریز” ایک نیا اور خوشگوار اضافہ ہے۔ ابن طالب کی یہ سیریز کامکس (comics) کی طرح تیز رفتار، اور سنسنی خیز انداز میں لکھی گئی ہے جہاں ہر صفحہ رازوں سے بھرا ہوتا ہے اور قاری کو آگے بڑھنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ نور نگر کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں شروع ہونے والی یہ کہانی ایسی دلچسپ مہم جوئی پر مبنی ہے جس میں ایک واقعہ کرداروں کی سادہ اور پرسکون زندگی کو سنسنی خیز اور پرخطر سفر میں بدل دیتا ہے۔ ایک سادہ اور پرسکون گاؤں میں ایک بارات پر ڈاکو حملہ کر دیتے ہیں اور بچوں اور مردوں کو اغوا کر کے ایک خفیہ مقام پر لے جاتے ہیں جہاں سے آج تک کوئی پلٹا نہیں۔

 کیا بچے یا بڑے اس سنسنی خیز مہم سے نکل سکیں گے؟

پراسرار بابا کون ہے اور کیسے بچوں کو بچانے آتا ہے؟

 پہاڑوں کے اندھیروں میں کیا راز چھپے ہوئے ہیں؟

 وہ سپر ہیرو کون ہے اور کہاں سے آیا جو ان اندھیروں سے ٹکرا گیا؟

 ایک ایسی کہانی جو بچوں اور ٹین ایجرز کو آخری صفحے تک باندھے رکھے گی ۔

 فوزان اشرف

 https://web.facebook.com/ibne.talib.142/


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے