' xmlns='http://www.w3.org/1999/xhtml' xmlns:b='http://www.google.com/2005/gml/b' xmlns:data='http://www.google.com/2005/gml/data' xmlns:expr='http://www.google.com/2005/gml/expr'> Review Anokhi Kahaniyan Khatarnaak Raat by Ibn e Talib Urdu Spy Series Feedback by ibn e talib jasoosi novel Urdu Jasoosi urdu spy fiction pdf novels

گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Review Anokhi Kahaniyan Khatarnaak Raat by Ibn e Talib Urdu Spy Series Feedback by ibn e talib jasoosi novel Urdu Jasoosi urdu spy fiction pdf novels

 

 Review 

 Anokhi Kahaniyan 

Khatarnaak Raat by Ibn e Talib  

Urdu Spy Series Feedback by ibn e talib  jasoosi novel

 Urdu Jasoosi urdu spy fiction pdf novels

السلام علیکم !

تاثرات: تازہ شمارہ انوکھی کہانیاں /خطرناک رات

انوکھی کہانیاں نے اس بار دو شمارے ایک ساتھ نکالے ہیں اور سونے پر سہاگہ کہ ساتھ "خطرناک رات " بھی چھاپی ہے۔ خطرناک رات،جو کہ ایک اعزازی کتاب ہے، متفرق کہانیوں کا مجموعہ ہے اور یہ کہانیاں انوکھی کہانیاں کے ایک شمارے کا بھی حصہ ہیں۔

اردو ادب سے لگاؤ اور اس کے "بچاؤ" اور "پھیلاؤ" کے لئے عملی اقدامات کرنے میں محبوب الہی صاحب بھی پیش پیش ہیں۔ "اداریہ میں قارئین سے بھی یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ مطالعہ کے فروغ کے لئے عملاََ ساتھی دیجئے۔ اس کے بعد دانیال حسن چغتائی صاحب نے "حضرت شعیب علیہ السلام "اور ان کی امت کے احوال کو سادہ اور آسان انداز میں بیان کیا ۔  اس امت پر ناپ تول میں کمی اور ایسی باتوں پر سرکشی کی وجہ سے اللہ کا عذاب نازل ہوا۔

"خطرناک رات" ناولٹ جو میری تحریر ہے ، محبوب الہی صاحب نے جس طرح سے اہتمام سے شائع کی، ان کا تہہ دل سے شکریہ، سلامت رہیں۔  اس جاسوسی تحریر سے آپ ضرور لطف اندوز ہوں گے، ٹین ایجرز کے لئے بھرپور محنت سے لکھی گئی کہانی ہے جو دو بھائیوں، علی اور عثمان کے گرد گھومتی ہے۔

"وہ سب اور ہم" عاقب نواز صاحب کی تحریر جس کا غیر متوقع اختتام آپ کو چونکنے پر مجبور کر دے گا کہ انسان  کو یہ قدم بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ تین دوستوں کی کہانی ہے جو سیر کے لئے نکلتے ہیں لیکن جنگل کا شکار ہو جاتے ہیں۔

"تلخی سے نرمی" ریحانہ شاہ صاحبہ کی مختصر تحریر۔ معاشرتی  ذمہ داری کو اجاگر کرتی ہوئی  جیتی جاگتی تحریر   جو ہمارے آس پاس بھی نظرآئے گی۔ اس مختصر تحریر میں آپ کو معاشرتی  بگاڑ، تربیت کی ضرورت، باہمی رشتہ داری اور اچھے والدین ہونے سے متعلق غیر محسوس انداز میں یوں سمجھا دیا جائے گا کہ  لطف اندوز بھی ہو سکیں۔

مہوش اشرف صاحبہ کی  "ڈگری ہضم قصہ شروع" بہت ہی لاجواب تحریر۔ ایسا استعارہ اور ایسے موضوع پر لکھی گئی جو ہر سو پھیلا ہوا ہے۔ مصنوعی   تعلیم یافتہ معاشرے پر خوبصورت اور ہلکے پھلکے انداز میں میں نشتر چلایا گیا ہے جو  مسکراہٹ کے ساتھ ساتھ سوچ کے دریا میں بھی کنکر ثابت ہو گی۔

"جنتوں کے راز" میں  ہادیہ جنید صاحبہ  نے انسانی سوچ کے انداز کو اس انداز میں پیش کیا ہے کہ طلبہ اور دیگر قارئین سراہے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ کیسے ہم ظاہر دیکھ کر ایک رائے بنا لیتے ہیں اور جب دوسرا رخ سامنے آتا ہے تو سوائے شرمندگی، کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ تربیتی نکتہ نظر سے بہت اہم اور اچھی تحریر ہے۔

محمد شاہ نواز اعظم صاحب کا قلم ایک حقیقت پیش کرتا نظر آتا ہے کہ انسان کا عمل  ٹھیک نہ ہو تو سب سے پہلے "سکون" ہے جو آپ کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔ کاش کہ ایسا "الارم" ہم سب میں فٹ ہو جائے جو ہمارے لئے درست راہ چننے میں مددگار ہو۔

آخری صفحات پر محمد عادل منہاج صاحب کی "بغاوت " براجمان ہے ۔ یہ تحریر آنکھو مچولی میں 1994 میں شائع ہو چکی ہے اور عصر حاضر یا مستقبل  سے مطابقت رکھتی ہے۔ کہانی سپر کمپیوٹر کی ہے کہ جب ایک کمپیوٹر کو دوسرے، اچھے سپر کمپوٹر سے بدلنے کی تیاری ہوتی ہے کہ تو پہلا کمپیوٹر کیا کرتا اور اس کے معاشرے پر کیا اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔  ٹیکنالوجی کے ٹیک اوور کی مختصر اور جامع تحریر جس سے آپ ضرور لطف اندوز ہوں گے۔

آخر میں محبوب الہی صاحب کا دوبارہ شکریہ کہ ناچیز کو اپنے سفر میں شامل کیا۔دانیال حسن چغتائی صاحب،  عاقب نواز صاحب، ریحانہ شاہ صاحبہ، مہ وش اشرف صاحبہ، ہادیہ جنید صاحبہ، محمد شاہ نواز اعظم صاحب اور محمد عادل منہاج صاحب کو بہت بہت مبارکباد اور آپ کا شکریہ ۔

والسلام

ابنِ طالب

مصنف: گرین سیریز، عقاب سیریز،سپر سیریز

https://web.facebook.com/ibne.talib.142

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے