' xmlns='http://www.w3.org/1999/xhtml' xmlns:b='http://www.google.com/2005/gml/b' xmlns:data='http://www.google.com/2005/gml/data' xmlns:expr='http://www.google.com/2005/gml/expr'> Review Amad Hassan Urdu Spy Series Feedback by ibn e talib jasoosi novel Urdu Jasoosi urdu spy fiction pdf novels

گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

Review Amad Hassan Urdu Spy Series Feedback by ibn e talib jasoosi novel Urdu Jasoosi urdu spy fiction pdf novels

 


Review  Amad Hassan

Urdu Spy Series Feedback by ibn e talib

jasoosi novel Urdu Jasoosi urdu spy fiction pdf novels



السلام علیکم !

جاسوسی ادب جمود کا شکار نہیں ہے۔ بہت سے نئے مصنفین اس میدان میں حسبِ توفیق حصہ ڈال رہے ہیں۔ جہاں بزرگ مصنفین کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے وہیں نوجوان یا نئے مصنفین  کی آبیاری بھی ضروری ہے۔ اس کے مختلف طریقے ہیں جن میں سے ایک ان کی تحریر پڑھ کر اس پر رائے دینا ۔

عماد حسن صاحب سے "کتاب" نے ہی متعارف کروایا۔ اچھے اخلاق کے مالک اور پرخلوص طبیعت رکھتے ہیں۔ اشتیاق احمد صاحب  سے خاص عقیدت رکھتے ہیں اوران کے کام پر اچھی خاصی تحقیق بھی کر چکے ہیں/کر رہے ہیں۔ آپ نے خوب بھی کافی کتابیں لکھی ہیں جن میں سے 5 میں پڑھ چکا ہوں۔ان کتابوں کے مطابق ہی بات کروں گا۔

آپ نے تین ٹیمیں تخلیق کی ہیں جن میں؛

1.انسپکٹر کمال، عمی،فراز اور پروفیسر شمیم (فراٹوش)

2.شہزاد، شہریار اور شوبی یعنی شوبی برادرز  (موت کا ہنگامہ)

3.انسپکٹر یزدانی،  ذیشان، خرم، پروفیسر نعیم (ناپاش)

کرداروں میں کمی بیشی ممکن ہے کیونکہ میں یہ تحریر یاداشت کے سہارے لکھ رہا ہوں۔ قاتل گھڑی میں آپ نے تینوں ٹیموں کو جمع کیا ہے، اس کتاب کے حوالے سے گزارش کروں گا کہ تینوں ٹیموں کو جمع کرنے کے باوجود ایسی لائن کھینچنا بہت اہم  ہے جو کہانی کو الجھنے نہ دے،اشتیاق احمد صاحب کے دو ایک خاص نمبر پڑھے تھے، وہ اس ضمن میں بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

 اس کے علاوہ آپ کی کتاب "انور ماموں" پڑھی اور جونسانہ ……………. بہت اعلی۔

آپ کا اسلوب سادہ، رواں ہے ۔ انور ماموں ایک حقیقی کردار کے گرد گھومتی تحریر ہے جو کہ "جاسوسی " نہیں۔  یہ کتاب ظاہر کرتی ہے کہ مصنف میں جاسوسی کے علاوہ بھی جراثیم پائے جاتے ہیں جن کا اظہار کرنے میں مصنف ماہر ہیں۔ جاسوسی ناول  یعنی ناپاش،فراٹوش، موت کا ہنگامہ، قاتل گھڑی پڑھتے ہوئے آپ محسوس کریں گے مصنف سسپنس لکھنے میں مہارت رکھتے ہیں اور کہانی کو روانی سے منطقی نتیجے تک لے جاتے ہیں۔ کہانی آپ کو بور نہیں ہونے دیتی اور آپ کی انگلی پکڑ کر ساتھ ساتھ چلتی ہے۔

امید ہے کہ آپ کو یہ ناول پسند آئیں گے، عماد حسن صاحب سے ضرور منگوائیں اور پڑھ کر رائے کا اظہار کیجئے۔

والسلام

ابنِ طالب

مصنف؛ گرین سیریز، عقاب سیریز، سپر سیریز۔

https://web.facebook.com/ibne.talib.142/

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے