گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review Wajid Ali Imran Green Series ibnetalibs jasoosinovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels


 Green Series ibnetalibs jasoosinovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review Wajid Ali Imran

میری نظر میں گرین سیریز:

واجد علی عمران

اسلام و علیکم ۔۔۔

گرین سریز کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرنے سے پہلے میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہر صاحبِ قلم کا اپنا ایک الگ اندازِ تحریر ہوتا ہے۔ مگر یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ قلم پر گرفت ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں چہ جائیکہ کہ یہ کہنا کہ اِس طرح کا تو میں بھی لکھ سکتا ہوں ۔ معذرت کے ساتھ آج کل تو لگتا ہے ہم لوگوں کو بس موازنہ کرنے کا چسکہ پڑا ہواہے فلاں اُس سے بہتر ہے فلاں اُس سے بہتر خیر اِس میں ہمارا قصور بھی نہیں یہ صرف ادب کے معاملے میں نہیں بلکہ کوئی بھی شعبہ ہائے زندگی اِس بیمار ذہنیت سے نہیں بچ سکا ۔۔۔تنقید کرنے سے پہلے انسان کو یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ہر انسان کے اپنے جذبات و احساسات ہوتے ہیں ۔۔ کچھ لوگوں کو جو چیز پسند ہوسکتی ہے وہ دوسرے لوگوں کو ناسپند بھی ہوسکتی ہے ۔ لہذا فراخ دلی کا مظاہرہ کیجئے اور دوسرے کی خامیوں کی بجائے خوبیوں کو اجاگر کرنے کا گُر اپنائیے۔۔۔۔

گرین سیریز بلاشبہ سَری ادب میںخوشگوار اضافہ ثابت ہوئی ہے (ذاتی رائے اِس سے اختلاف کیا جاسکتا ہے ) یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ جناب محترم ابنِ طالب صاحب نے اپنے لئے ایک الگ راہ چُنی ہے۔ جس پر وہ بڑی جانفشانی اور کامیابی سے گامزن ہیں۔

میرے مطابق اگر آپ گرین سیریز کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو ذہن سے عمران سیریز و جاسوسی دنیا کو نکال کر پڑھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ مصنف نے نئی بنیاد ڈال کر کچھ غلط نہیں کیا بلکہ بہت ہی عمدہ کام کر رہے ہیں جو سراہے جانے کے لائق ہے ۔باقی ایک چیز کا افسوس ہے کہ گرین سیریز فلحال کتابی شکل میں میسر نہیں ہےکیوں میسر نہیں ہے اِس کی وجہ بیان کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہر صاحب ذی شعور شخص بخوبی سمجھتا ہے ۔۔۔

کاغذ کی یہ مہک یہ نشہ روٹھنے کو ہے

یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی

محترم جناب ابنِ طالب صاحب کیلئے میری نیک تمنائیں اور دُعائیں کہ مالک انہیں مزید عزتوں سے نوازے اور اُن کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے (آمین)

Post a Comment

0 Comments