گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Review NaveedAnjum Feedback Character SahirAliGardezi Spark Lord Kabir ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels


 Feedback Character SahirAliGardezi Spark Lord Kabir ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Review Naveed Anjum: a study of Characters of Series

گرین_سیریز_کے_کرداروں_کا_تیا_پانچہ

سپارک جیسا کہ آپ کو معلوم ہے میرا پسندیدہ ترین کردار ہے سیریز میں. اور جس حد تک وہ کھلا ھے مجھے بس اتنا ہی چاہئے گویا صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں. نا ہی مجھے سپارک ہر ناول میں حرکت میں چاہئے. ایسا بس کبھی کبھار ہو. اس کی ہلکپ سی جھلک ہی جو تاثر چھوڑتی ھے کافی ھے.تفصیلی ٹریلر کبھی کبھی سہی.Description: 😍

ساحر مرکزی کردار ہے. اور کافی منفرد کردار ہے. ہمیشہ اپنےہمہ قسم مزاج, مختلف انداز اور کہانی میں بیک وقت مختلف کرداروں (مسٹر بی وغیرہ ) کی صورت میں قدم قدم پہ چونکاتا , محظوظ کرتا اور کسی بھی لمحہ خود سے نئے موڈ میں ڈھلنے کی توقع کرواتا نظر آتا ھے. یہ سب باتیں اس کے تجزیہ کو بیک وقت سہل اور دشوار بناتی ہیں. اور سونے پہ سہاگا سپارک کا ساحر پہ اعتماد کہ وہ ہر صورتحال سے نمٹ سکتا ہے یا یہ کہ جس انداز سے نمٹتا ہے, اس کی سپارک اس سے پہلے ہی توقع کئے ہوتا ہے. سادہ لفظوں میں بھرپور پراعتماد کردار ہونے کے ساتھ ہر لمحہ مزید سیکھنے والا سپارک کا بہترین شاگرد بھی ہے.Description: ❤

کبیر سپارک اور ساحر کے بعد سیریز میں میرا سب سے پسندیدہ کردار یے. پہلے ہی ناول اپنی پہلی ہی آمد سے اس نے بھرپور تاثر چھوڑا تھا. ساحر کے بغیر اس نے بعض جگہ بہترین انداز میں کام کیا تھا. کبیر کے حوالے سے میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ ایک ایسا کردار جس سے آپ یقینی توقع رکھتے ہیں کہ ساحر کی غیر موجودگی میں وہ بہت اعتماد سے صورتحال سنبھالنے کی اہلیت رکھتا ہے. ایک ایسا کردار جو بظاہر باقی سب کرداروں کی لائن میں کھڑا ہے مگر کارکردگی میں ان چند قدم آگے ھے. اس کو آپ یوں سمجھیں کہ باقی سب کردار اچھا کام دکھاتے ہیں مگر کہیں مار کھا بیٹھتے ہیں تو چلتا ہے مگر جب کبیر کہیں گرتا ہے تو یہ سمجھنے کے باوجود کہ اس کو اچھا ٹاکرا ملا اور وہ بھی بیک فٹ پہ جاسکتا ھے, جانے کیوں ایک بے نام سی اداسی آپ کے گرد چکرا کے کہیں اوجھل ہوجاتی ھے. یہ میرا ذاتی احساس ھے اور میں بلاشبہ کبیر سے ہر لحاظ سے مکمل نہیں مگر کچھ خاص کی توقع کرتا ھوں. گویا کبیر میں وہ خاص بات ھے جو باقی کرداروں میں کہاں!!! اور ایسا مجھے پہلے ناول میں اس کی پہلی آمد سے لگنے لگا ھے. ممکن ھے یہ درست نا ہو مگر کیا کیا جائے کہ میرے لئے تو درست ہی ھے.Description: 😎

جبران تین دوستوں کی *توڑی* کا حصہ اور ایک عمدہ سافٹ وئیر انجینئیر جو مار دھاڑ اور میدانی ذہانت میں ساحر اور کبیر کی سطح پہ نہیں مگر محض اپنی حب الوطنی اور دوستی کی خاطر اس فیلڈ میں اترنے والا اور وقت کے ساتھ آہستہ اہستہ سیکھنے والا جو ساحر اور کبیر کا *لاڈلا* بھی ھے. اپنے کام میں مہارت رکھنے والا ایسا کردار جو کمپیوٹر کی فیلڈ کے حوالے سے کسی ناول میں شاندار عمدہ آمد کا حقدار ھے.

عباس ابھی نواں نواں ھے. اسے بہت کچھ سیکھنا ھے. البتہ اس کی بتیاں اور حرکتیاں Description: 🤣ظاہر کرتی ہیں کہ اس میں پارہ نما کچھ تو ھے.

ثانیہ بھی سروس میں ایک نیا اضافہ مگر *پرائی* ممبر کے طور پہ پہلے بھی سیریز کا حصہ بن چکی ہے. اچھی باصلاحیت اور صورتحال کے مطابق ڈھل کے مخالف کے چھکے چھڑانا جانتی ھے.

رضی ایک نئی/نئے کردار کے طور سامنے آئی/آیا ھے. کیا کیا جائے کہ اس کی شخصیت کا پہلا تعارف الجھا دینے والا ثابت ہوا. اب دیکھنا یہ ھے کہ رضی ایک طرف ھے یا تیسری طرف. مگر ہر دو صورتوں میں مضبوط کردار ھے اور *تیسری* صورت ھوئی تو یہ کردار منفرد بھی ثابت ھوسکتا ھے. الجھاوے کی یہ دھند *ابن طالب* کو صاف کرنی ھے.

ہاشم اور #سولجر پہ بات ان کا کام دیکھنے کے بعد. تب تک راوی کو چین ہی چین لکھنے دیں.

دانش عرف موضو ایک متوقع کردار جو ممکنہ طور پہ سیریز کا حصہ ہوسکتا ھے. اس امکان کی وضاحت تک راوی ایک بار پھر چین سے سونے کا حقدار ھے.

اس تئیے پانچے کی ایک وجہ تو ابن طالب کا مطالبہ ھے

اور دوسری اہم وجہ کبیر پہ تبصرہ تھا جو میں خود بھی کچھ وقت سے کرنا چاہ رہا تھا. لہٰزا کبیر کو دعا دیں جس نے باقیوں پہ بھی تبصرہ کروا لیا. یاد رہے باقیوں میں سپارک اور ساحر شامل نہیں ہیں.Description: 😝

Post a Comment

0 Comments