گرین سیریز کا ناول نمبر 10 جلد ہی پبلش کیا جائے گا۔

#

GreenSeries Amjad Aali imranseries ibnesafi h.iqbal ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels


 Writers of Urdu Spy Fiction imran series ibnesafi h.iqbal green Series ibnetalibs jasoosiovel UrduJasoosi urduspyfiction pdfnovels

Amjad Aali's Tribute to Series and Writer

تعارف :قاسم علی شاہ (قلمی نام: ابنِ طالب)

تحریر: امجد عالی

ایک اردو جاسوسی کے مایہ ناز افسانہ نگار ۔ جاسوسی اردو ادب کے نئے چمکتے دمکتے ستارے.

انہوں نے جاسوسی اردو ادب میں ایک نئی سیریز *"گرین سیریز"* بنائی اور نومبر 2018 میں اپنا پہلا ناول (آن لائن) *ناسور* شائع کیا۔ ان کے تین ناول ، ناسور ، مافیا اور طاعون نئے افق ڈائجسٹ میں شائع ہو چکے ہیں ۔ اپنے ناولوں کی اشاعت کے لئے مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ، اس نے *گرین سیریز* کو خود شائع کرنے کا فیصلہ کیا اور قاری کیفے (ایک آن لائن ویب سائٹ ) کا آغاز کیا۔

*ابتدائی زندگی*

قاسم علی شاہ (ابن طالب) 1990 میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام طالب حسین شاہ ہے۔ اس کا تعلق شہر منڈی بہاؤالدین (پنجاب ، پاکستان) سے ہے۔ انہوں نے جامعہ گجرات (پنجاب ، پاکستان) سے بزنس ایڈمنسٹریشن (MBA) میں ماسٹر کی ڈگری مکمل کی ہے ۔ وہ اپنے گرین سیریز میں بڑے کرداروں ساحر ، چنگاری اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک نئی جاسوسی افسانہ سیریز کے لئے مشہور ہیں۔ انہوں نے ابھی تک 15 ناول لکھے ہیں اور 15 واں ناول اپریل 2021 میں شائع ہوا ۔

مئی 2021 میں ابن طالب کی تین ناولز پر مشتمل (1 نیا اور 2 پرانے ) کتاب (ڈائجسٹ کی شکل میں ) منظرِ عام پر آرہی ہے. تمام دوست و احباب اسے کمنٹس بکس میں دئیے گئے فیس بک گروپ کو جوائن کرکے اور خرید کر مطالعہ فرمائیں. اس سے مصنف کی حوصلہ افزائی ہوگی.

ان کے تمام ناولز قاری کیفے ویب سائٹ پر آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے آپشن کے ساتھ بھی دستیاب ہیں.......

گرین سیریز کی سب سے بڑی خوبی ان کا اسلوبِ بیان اور منظر نگاری ہے..... ڈائیلاگ ڈلیوری (مکالمہ نگاری ) اور ایکسپریشن (لہجہ،طرزِ بیان ) شاندار ہیں..... جب مزاح پر بولتے ہیں تو کمال کر دیتے ہیں.... لاکھ ہنسی روکنے کے باوجود منہ سے بے اختیار قہقہہ نکل جاتا ہے.... اور جب سنجیدہ گفتگو کرتے ہیں تو لگتا ہے ان جیسا مفکر و فلسفی پیدا نہیں ہوا...... یہ اس کی قلمی گرفت اور اپنے موضوع پر وسیع مطالعہ کی واضح مثال ہے.......

ایچ اقبال جاسوسی ادب میں *پرمود* لکھ کر امر ہو گئے. اور یہ نوجوان اپنی گرین سیریز لے کر..... جاسوسی ادب کی دنیا میں تہلکہ مچا رہا ہے...... ہر اچھا اور نیا جاسوسی ادب پڑھنے والا اس کا گرویدہ اور متوالا نظر آتا ہے....

میرے جیسا شخص بھی جو ابن صفی اور مظہر کلیم ایم اے مرحومین کے علاوہ جاسوسی ادب میں کسی مصنف کو زیادہ قابل اعتنا نہیں جانتا وہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ اس نوجوان میں کچھ تو ایسا ہے جو دوسرے بہت سے اچھا لکھنے والوں میں عنقا ہے.

یہ آنے والے دور کا ابن صفی یا مظہر کلیم بن سکتا ہے لیکن اگر سب ساتھ دیں......

انٹرنیٹ نے دنیا کے ہر شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے... وہیں پر بہت سی مشکلات بھی کھڑی کردی ہیں..... کتاب کا ہاتھوں سے رشتہ ٹوٹ کر انگلیاں تک محدود ہو گیا ہے..... وہ خوشبو جو پرنٹنگ مشین کی مرہونِ منت ہوتی تھی ایک بھولی بسری یاد بنتی جارہی ہے.... جو کہ میری عمر کا قاری ہی محسوس کر سکتا ہے....

میرے پیارے قارئین!

اس جدید اور سوشل میڈیا کے دور میں اچھی کتابیں لکھنے والے اور ادب تخلیق کرنے والے مصنفین و نویس دو طرح سے پریشان ہیں ایک ہر کتاب کا پی ڈی ایف بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دینا یہ جانے بغیر کہ اس سے نہ جانے کتنوں کا روزگار چھن جائے گا ... بلکہ کچھ تو فخریہ طور پر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ میرے پاس اتنی ہزاروں ای بکس دستیاب ہیں. بے شک آپ کو اس طرح پڑھنے میں آسانی ہو گئی ہو گی ... جہاں دل چاہا موبائل فون کھولا اور مطالعہ شروع ..... لیکن کبھی یہ سوچا ہے کہ اگر آپ کتاب نہیں خریدیں گے تو پبلشرز کتابیں شائع کرنا بند کر دیں گے اور مصنفین بے روزگار ہو جائیں گے اور یہ لوگ علمی و ادبی کام چھوڑ کر دو وقت کی روزی روٹی کمانے میں مصروف ہو جائیں گے....

دوسرا سوشل میڈیا پر بڑھتا ہوا وڈیوز کا رحجان، اس نے بھی قاری کو کتاب سے دور کردیا ہے... ہر چیز کا بےجا استعمال خواہ وہ چیز کتنی بھی کارآمد کیوں نہ ہو بے فائدہ ہو جاتی ہے .

*کتاب بہترین دوست ہے* اس سے اپنا رشتہ استوار رکھئے گا...ان شآ ء اللہ آپ کا معاشرہ کبھی نہیں بگڑے گا....

اگر کوئی غلطی ہو گئی ہو تو معذرت خواہ ہوں Description: 👏اپنا خیال رکھئے گا پھر ملینگے کسی نئے مصنف کے تعارف کے ساتھ...

عمران سیریز کو از سرِ نو کھڑا کرنے کی تحریک زندہ باد Description: 💜Description: 💜Description: 💜Description: 💜Description: 💜Description: 💓Description: 💓Description: 💓

 

Post a Comment

0 Comments